حیدرآباد: بھارت آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کر رہا ہے۔ ورلڈ کپ کے ہر میچ میں بلے اور گیند سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ یک روزہ ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو بھارتی کھلاڑی میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
بھارت کے سابق لیجنڈری بلے باز سچن تنڈولکر نے سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا خطاب جیتا ہے۔ انھوں نے یہ اعزاز 9 مرتبہ حاصل کیا ہے۔ سچن تنڈولکر کے علاوہ بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان روہت شرما کا نام اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ روہت شرما یہ اعزاز 6 مرتبہ جیت چکے ہیں۔ ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں یوراج سنگھ اور سورو گنگولی نے چار، چار مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے جبکہ شیکھر دھون اور کپل دیو نے تین، تین دفعہ یہ ایوارڈ جیتا ہے۔
ان کے علاوہ ویراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ نے ون ڈے ورلڈ کپ میں دو دو بار مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ اب ورلڈ کپ 2023 کے بقیہ میچوں میں روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ کے پاس مزید یہ ایوارڈ جیت کر سرفہرست ہونے کا سنہری موقع ہوگا۔ واضح رہے کہ رواں برس کا ورلڈ کپ راونڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک دس ٹیموں کو ایک ایک مرتبہ ہر ٹیم سے ایک ایک میچ کھیلنا ہوگا اور ٹاپ کی چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس حساب سے ہر ٹیم کو ناک آوٹ میچ سے پہلے نو میچ کھیلنے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: