کولکتا:کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میچ کو بارش کے سبب روک دینا پڑا ہے۔میدان کو کور سے ڈھک دیا گیا ہے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے لئے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 14 اوورز میں 44 رنوں کے مجموعی اسکور پر چار اہم وکٹ گنوا دی ۔
سلامی بلے باز کونٹن ڈی کوک (3) اور کپتان ٹمبا بواما بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد وین ڈر ڈوسن 6 رن اور ایڈن مارکرم 10 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔بارش کے سبب کھیل روکے جانے تک جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں پر 44 رن بنالئے ہیں۔اس وقت ہنرکس کلاسن 10 رن اور تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ ملر 10 رن بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔
-
South Africa in deep peril before rain halts play 👀#CWC23 | #SAvAUShttps://t.co/eQFviwYmYS pic.twitter.com/R2vwIgHHey
— ICC (@ICC) November 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">South Africa in deep peril before rain halts play 👀#CWC23 | #SAvAUShttps://t.co/eQFviwYmYS pic.twitter.com/R2vwIgHHey
— ICC (@ICC) November 16, 2023South Africa in deep peril before rain halts play 👀#CWC23 | #SAvAUShttps://t.co/eQFviwYmYS pic.twitter.com/R2vwIgHHey
— ICC (@ICC) November 16, 2023
آسٹریلیا کی جانب سے میشل اسٹارک اور جوس ہیجل ووڈ نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں اگلے 24 گھنٹوں تک موسم خراب ہونے کی پیشنگوئی کی گئی۔
اس سے قبل ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل راونڈ رابن لیگ کے میچوں میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری چار میں جگہ بنائی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کا امکان ہے۔
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے 9۔9 میچوں میں سات ۔سات میچ جیت کر بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔آسٹریلیا کے لئے فرسٹ الیون کا انتخابات مشکل ہو سکتا ہے۔مارنوس لاشنگے کو آسٹریلیائی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا بواما نے کہاکہ پچ اچھی ہے۔بڑا اسکور کھڑا کیا جا سکتا ہے۔دوسری اننگ میں گیندبازوں کو تھوڑی مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتگ میدان میں اتریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت تیسرے ورلڈ کپ ٹائٹل سے ایک قدم دور، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست
دوسری آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہاکہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے مگر ٹاس کا نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہدف کے تعاقب کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہے۔ مارکوس اسٹونس کی مارنوس لاشنگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔