ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 نیدرلینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کی شرمناک شکست کا ذمہ دار کون؟

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 3:55 PM IST

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں نیدرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے شکست دے کر رواں ورلڈ کپ میں دوسرا الٹ پھیر کر دیا۔ جنوبی افریقی کوچ روب والٹرز نے اس شرمناک شکست کے لیے ٹیم کی ڈیتھ بولنگ اور شروعات میں خراب بلے بازی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے آپ کو اپنی مستقل مزاجی کو برقرار رکھنا ہوگا اور بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

دھرم شالہ: جنوبی افریقہ کے کوچ راب والٹر نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں نیدرلینڈ کے خلاف 38 رنز کی حیران کن شکست کے لیے ٹیم کی ڈیتھ بولنگ اور بلے سے خراب شروعات کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ واضح رہے کہ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ پی سی اے) اسٹیڈیم میں بارش سے متاثرہ میچ میں نیدرلینڈ نے مقررہ 43 اوورز میں 8 وکٹ پر 245 رنز بنانے میں کامیاب رہے، اس کے بعد نیدرلینڈ کے گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 42.5 اوورز میں 207 رنز پر ہی آؤٹ کر دیا، جس کے ساتھ ورلڈ کپ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ اس جیت کے ساتھ نیدرلینڈز نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف پہلی اور ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری جیت درج کی۔

میچ کے بعد جنوبی افریقی کوچ روب والٹر نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ جب نیدرلینڈ کا اسکور سات وکٹ پر 140 رنز تھا تو اس وقت آپ واقعی کھیل کو اپنے کنٹرول میں کرتے ہیں لیکن ڈیتھ اوورز میں اسے جلد ختم نہ کر پانا یقیناً مایوس کن ہے اور یقینی طور پر اسی وقت کھیل کی صورت بدل گئی۔ اس کے بعد ہدف کا تعاقب کرتے وقت ہماری شروعات بہت ہی خراب تھی جس نے ہمیں پریشر میں ڈال دیا۔

واضح رہے کہ اس میچ سے پہلے جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست تھا اور سری لنکا (102 رنز سے) اور آسٹریلیا (134 رنز سے) کے خلاف ٹھوس جیت درج کرنے کے بعد اعتماد سے بھرا نظر آرہا تھا۔ کوچ والٹر نے کہا کہ اب تک کے دو اپ سیٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جاسکتا۔ چار دن پہلے ہم بہت اچھا کھیلے اور پھر آج ہم اچھا نہیں کھیل سکے۔

افریقی کوچ نے کہا کہ جیسا کہ میں نے ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے کہا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس ٹورنامنٹ میں کوئی کمزور ٹیمیں ہیں۔ اور اگر آپ گیم میں چھوٹے چھوٹے لمحات نہیں جیتتے ہیں تو آپ خود کو پیچھے پاتے ہیں۔ والٹر نے یاد دلایا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم کا نام ہے اور ان کی ٹیم منگل کو متحد ہو کر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ گیم جیتنے اور مقابلہ جیتنے میں ہر ایک کو اچھا کام کرنا ہوتا ہے، آپ کسی ایک شعبے پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔ آپ کو مسلسل کھیل کے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ جیتنے کے لیے آپ کو اپنی مستقل مزاجی کو برقرار رکھنا ہوگا اور میچ جیتنے کے لیے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں کی ضرورت ہوتی ہے نہ کہ صرف ایک۔ والٹر نے کہا کہ میرے خیال سے نیدرلینڈ سے شکست میں ہمیں بنیادی طور پر کچھ چیزیں ملی ہیں جو غلط ہیں۔ معمولی ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا اسکور 11ویں اوورز 44 رنز پر ہی 4 وکٹ ہوگئے تھے۔ والٹر کا کہنا تھا کہ میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، ہم بیٹھ کر کھیل کا اس کا صحیح تجزیہ کریں گے اور اگلے میچ میں بہتر ہونے کے لیے ان کا استعمال کیسے کریں؟ ہمیں واضح طور پر اپنی ڈیتھ باؤلنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.