ETV Bharat / sports

سیمی فائنل میں پاک بھارت کا ٹاکرا دیکھنا چاہتا ہوں: سورو گنگولی - بھارت اور پاکستان

ورلڈ کپ 2023 میں سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ ہو گئی ہے۔ نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان سیمی فائنل کی دوڑ میں بدستور قائم ہیں۔ تاہم نیوزی لینڈ اس ریس میں سب سے آگے ہے۔ لیکن بھارت کے سابق کپتان سورو گنگولی سیمی فائنل میں بھارت کے سامنے پاکستان کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ ICC World Cup 2023

Sourav Ganguly
سورو گنگولی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 5:21 PM IST

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر سورو گنگولی کی خواہش ہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا سیمی فائنل ایڈن گارڈن میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے۔ سیمی فائنل میں اب تک تین ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے چوتھی ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سخت مقابلہ ہے لیکن نیوزی لینڈ اس ریس میں سب سے آگے ہے۔

سورو گنگولی نے اسپورٹس تک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے اور بھر اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں بھارت سے ہو کیونکہ اس سے بڑا سیمی فائنل نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے کہ پونے میں منگل کو آسٹریلیا کی افغانستان کے خلاف سنسنی خیز جیت کے بعد سیمی فائنل کی چوتھی پوزیشن کے لیے جنگ جاری ہے۔ پاکستان اپنا آخری میچ ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا اور اسے یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا اگر نیوزی لینڈ جمعرات کو سری لنکا کے خلاف اپنا میچ جیت جاتا ہے تو پھر زیادہ چانس نیوزی لینڈ کا ہی ہوگا کہ وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت کے سیمی فائنل کی تاریخ اور مقام بھی مخالف ٹیم کے لحاظ سے تبدیل ہوجائے گا۔ اگر یہ نیوزی لینڈ یا افغانستان سیمی فائنل میں پہنچتا ہے تو پھر بھارت کا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، لیکن اگر پاکستان کوالیفائی کرتا ہے تو بھارت کا سیمی فائنل 16 نومبر کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا اور یہی سب سے بڑی وجہ ہے کہ بھارت کے سابق کپتان سورو گنگولی بھارت پاکستان کو سیمی فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے نیوزی لینڈ کو ان کے زیادہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے افغانستان اور پاکستان پر برتری حاصل ہے اور بنگلورو میں سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ کی جیت اس کو سیمی فائنل میں تقریبا پہنچا دے گی۔ اگر نیوزی لینڈ ہار جاتا ہے یا میچ منسوخ ہوتا ہے تو پھر پاکستان اور افغانستان کے پاس سیمی فائنل میں پہچنے کا سنہری موقع ہوگا۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو صرف شکست دینا ہوگا جب کہ افغانستان کو جنوبی افریقہ کو 140 رنز سے شکست دینا ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.