ETV Bharat / sports

World Cup 2023 بڑے ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو اچھے ماحول میں رکھنا ضروری: روہت شرما

روہت شرما نے پہلی دفعہ ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی اور ورلڈ کپ جیتنے کی حکمت عملی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے سابق کپتان ناصر حسین اور رکی پونٹنگ روہت شرما کی کپتانی کی تعریف کرچکے ہیں۔

Rohit Sharma
روہت شرما
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 6:13 PM IST

Updated : Oct 26, 2023, 6:19 PM IST

نئی دہلی: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارتی کپتان اور سلامی بلے باز روہت شرما کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ان کی قیادت میں بھارت نے اپنے پانچوں لیگ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے اور ٹورنامنٹ کی واحد ایسی ٹیم ہے جو ابھی تک ناقابل شکست رہی ہے۔ بھارت کی اس شاندار کارکردگی میں کپتان روہت شرما کے بلے نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ بھارت کا اگلا میچ 29 اکتوبر کو لکھنؤ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف ہے۔

روہت شرما نے ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کی قیادت کرنے کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میرے خیال میں یہ چیز بہت ضروری ہوجاتی ہے جب آپ کسی بھی ٹیم کو لیڈ کرتے ہوں تو آپ ہر ایک کھلاڑیوں کی ضرورت کو سمجھیں، اس کی پسند اور ناپسند کو سمجھیں کیونکہ یہ کھیل صرف ایک یا دو افراد یا کچھ کے بارے میں نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ ایک ٹیم کے بارے میں ہوتا ہے۔

روہ شرما نے مزید کہا کہ ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ جب آپ چیمپئن شپ، بڑے ٹورنامنٹ کو جیتنا چاہتے ہیں تو ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس لیے یہ اور ضروری ہوجاتا ہے کہ آپ سب کو اچھی ذہنی حالت میں رکھیں۔ جس کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ ہر ایک کی بات کو سنیں اور سمجھیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور وہ کیسے کام کرنا چاہتے ہیں پھر آپ ہر چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کی قیادت کریں، یہی وہ چیز ہے جو میں ہمیشہ کرتا رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اس سے پہلے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے سابق کپتان ناصر حسین اور رکی پونٹنگ روہت شرما کی کپتانی کی تعریف کرچکے ہیں۔ ناصر حسین نے کہا کہ روہت شرما وائٹ بال کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ کرکٹ دنیا کے سب سے بڑے ہُک اور پل شاٹ کھیلنے والے بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ وہ بہت شاندار کھلاڑی ہے اور یہ عظیم کھلاڑی کی علامت ہے۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پاونٹنگ نے بھی روہت شرما کی کپتانی اور بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روہت شرما بہت پرسکون طبیعت کے حامل ہیں۔ وہ ایک بالکل مختلف قسم کے بلے باز بھی ہیں اور وہ میدان کے اندر اور باہر ایسے ہی ہیں۔

Last Updated : Oct 26, 2023, 6:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.