ETV Bharat / sports

Rohit Sharma Milestone اٹھارہ ہزار رنز بنانے والے روہت شرما بھارت کے پانچویں کھلاڑی - آئی سی سی ورلڈ کپ 2023

بھارتی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں انگلینڈ کے خلاف جیسے ہی 47 رنز بنائے ویسے ہی ان کا نام بین الاقوامی کرکٹ میں 18000 رنز بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔ روہت شرما اس تاریخی کارنامے کو انجام دینے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی ہیں۔

World Cup 2023: Rohit Sharma crosses milestone of 18,000 international runs
اٹھارہ ہزار بین الاقوامی رنز بنانے والے روہت شرما بھارت کے پانچویں کھلاڑی ہیں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2023, 5:21 PM IST

لکھنؤ: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا 29 واں میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لکھنؤ کے ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 18000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ روہت یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے 15ویں جبکہ بھارت کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔

روہت شرما نے میچ کے 21ویں اوور کی تیسری گیند پر عادل رشید کو چوکا لگا کر اپنے 47 رنز مکمل کرتے ہی یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ یہ روہت شرما کا بطور کپتان 100 واں میچ بھی ہے۔ انہوں نے یہ شاندار ریکارڈ بنا کر اس میچ کو مزید یادگار بنا دیا ہے۔ روہت نے اس میچ میں 87 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ روہت شرما کے 52 ٹیسٹ میچوں میں 3677 رنز ہیں جبکہ 256 ون ڈے میچوں میں 10450 سے زیادہ رنز ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کے 148 میچوں میں 3853 رنز بنائے ہیں۔ روہت شرما بھارت کے لیے تینوں فارمیٹس میں 18000 رنز مکمل کرنے والے پانچویں بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے اس فہرست میں سوربھ گانگولی، ویراٹ کوہلی، سچن تنڈولکر اور راہل ڈراوڈ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بین الاقوامی کرکٹ میں 18000 رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں روہت شرما دنیا کے پندرہویں بلے باز ہیں اس سے پہلے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، شیونرائن چندرپال، برائن لارا، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ، اے بی ڈی ویلیئرز، جیک کیلس اور سری لنکا کے سنتھ جے سوریہ، مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا انجام دے چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.