نئی دہلی: ونڈے ورلڈ کپ 2023 بھارت میں ہونا ہے اور اس کی ممکنہ تاریخیں بھی سامنے آچکی ہیں۔ تاہم ابھی مکمل شیڈول جاری ہونا باقی ہے۔ خبروں کے مطابق پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے بھارت نہیں آئے گی۔ ایسا اس لیے ہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کررہا ہے۔ بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ ٹیم انڈیا ایشیا کپ کے میچز کے لیے غیر جانبدار مقام کی تلاش ہے۔ اس کے جواب میں اب پاکستان نے بھی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم اپنے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے میچز بنگلہ دیش میں کھیل سکتی ہے۔ ESPNcricinfo کی رپورٹ کے مطابق بھارت ٹورنامنٹ کا میزبان ہے، لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات کو دیکھتے ہوئے، گزشتہ ہفتے آئی سی سی کے اجلاس میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں ایشیا کپ ماڈل کو ایک حل کے طور پر دیکھا گیا۔
بتادیں کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کر رہا ہے، لیکن بھارت اپنے میچ نیوٹرل مقامات پر کھیلے گا۔ یعنی آنے والے برسوں میں بھارت اور پاکستان میں مسلسل بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہونے جا رہے ہیں، لیکن باہمی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے کھلاڑی ایک دوسرے کے ملک نہیں جا رہے۔ ایشیا کپ کے دوران بھارت کے میچ پاکستان میں نہیں کھیلے جائیں گے۔ اس کے لیے متحدہ عرب امارات، عمان، سری لنکا یا انگلینڈ کو دوسرے آپشن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے میچ غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے اور اگر بھارت فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل کسی اور ملک میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: