ETV Bharat / sports

Pakistan Vs Newzealand نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 402 رنوں کا مشکل ہدف دیا - نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے

نیوزی لینڈ راچن رویندر کی سنچری اور کین ویلمسن کی 95 رنوں کی بدولت پاکستان کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 401 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب رہا۔ پاکستان کے فاست بالرحارث روف نے ورلڈ کپ میں سب زیادہ چھکا کھانے والے بالر بن گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 402 رنوں کا ناممکن ہدف دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 4:14 PM IST

لکھنو:ریاست گجرات کے احمد آباد میں واقع نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی۔ نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز ڈیون کونوے اور راچن رویندرا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 68 رنوں کی شراکت داری کی۔

  • HISTORY AT THE CHINNASWAMY STADIUM....!!!

    Haris Rauf has conceded most sixes in an edition of the ICC Cricket World Cup. pic.twitter.com/yjXlOVk0FU

    — Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سلامی بلے باز ڈیون کونوے 36 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 35 رن کر حسن علی کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعدراچن رویندرا نے اپنے کپتان کین ویلمسن کے ساتھ مل کر اننگ کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ دونوں بلے بازوں نے پاکستانی گیندبازوں کی دھجیاں اڑانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

کین ویلمسن 111 گیندوں پر 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 95 رنوں کی اننگ کھیل کر افتخار کی گیند پر فخر زماں کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد محمد وسیم نے راچن رویندر کو 108 رنوں کے انفرادی اسکور پر آوٹ کیا۔ اس کے بعد دیرل میشل (29)،مارک چیچمین(39) اور گلین فلپس (41) رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 401 رن بنائے۔پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 50 اوورز میں 402 رن بنانے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Hashmatullah Shahidi ہم سیمی فائنل میں پہنچنے کی پوری کوشش کریں گے: شاہدی

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم کو تین جبکہ حسن علی،افتخار احمد،حارث روف کو ایک ایک وکٹ ملے۔ اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی سب سے زیادہ مہنگے گیندباز ثابت ہوئے انہوں نے اپنے دس اوورز کے کوٹے میں 90 رن ضائع کئے۔اس کے بعد حارث روف نے دس اوورز میں 85 رن دیئے ۔اس کے بعد حارث روف ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکا مار کھانے والے بالر بن گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.