چنئی :چنئی کے ایم اے چیدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں افغانستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب رہی۔ڈیون کونوے اور ویل ینگ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگ کی شروعات کی۔
دونوں بلے باز محتاط انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ۔30 رنوں کے مجموعی اسکور پر ڈیون کونوے 20 رنوں کی اننگ کھیل کر مجیب الرحمن کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے۔
اس کے بعد ویل ینگ نے راچن رابندر نے دوسرے وکٹ کےلئے 79 رنوں کی شراکت داری کی۔راچن رابندر 41 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رن بنا کر عظمت اللہ عمزائی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اسی اوور کی آخری گیند پر عظمت اللہ عمرزائی نے ویل ینگ کو54 رنوں کے انفرادی اسکور پر اکرم علی خیل کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ویل ینگ نے64 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رن بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 نیدرلینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کی شرمناک شکست کا ذمہ دار کون؟
ڈیریل میشل ایک رن بنا کر راشد خان کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد ٹام لیتھم اور گلین فلپس نے سمجھ داری کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کی اننگ سنبھالی۔نوین الحق نے گلین فلپس (71) اور ٹام لیتھم (68) کو آوٹ کرکے نیوزی لینڈ کے رنوں کی رفتار پر بریک لگادی۔مگر آخری اووروں میں مارک چیپمین 12 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رن اور میشل سینٹینر سات رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 288 رنوں بنائے۔افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور عظمت عمرزائی دو جبکہ مجیب الرحمن اور راشد خان کو ایک ایک وکٹ ملے۔