ETV Bharat / sports

ICC world cup 2023 کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والے پانچ عمردراز کھلاڑی - ورلڈ کپ کے عمردراز کھلاڑی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں جہاں نوجوان کھلاڑی جوش و خروش کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے کیریئر کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں اس ورلڈ کپ میں کچھ تجربہ کار اور عمردارز کھلاڑی بھی اپنی مہارت دکھاتے نظر آرہے ہیں۔ ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والے 5 عمر دراز کھلاڑی کون کون ہیں۔

ICC world cup 2023, know the 5 oldest players in world cup 2023
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والے پانچ عمردراز کھلاڑی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 9:54 PM IST

حیدرآباد: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی بھارت کر رہا ہے اور 5 اکتوبر سے کرکٹ کا تہوار شروع ہوچکا ہے جس میں کل 10 ٹیمیں شرکت کر ہری ہیں۔ تمام ٹیموں کے بہترین 15 نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کئی تجربہ کار کھلاڑی بھی کرکٹ کے اس میلے میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ خاص بات یہ کہ ورلڈ کپ 2023 میں پانچ عمردراز کھلاڑی بھی شرکت کر رہے ہیں۔

ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والے عمردراز کھلاڑی

ویسلے بیریسی

نیدرلینڈ کے دائیں ہاتھ کے بلے باز ویسلے بیریسی

نیدرلینڈ کے بلے باز ویسلے بیریسی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والے سب سے عمردراز کھلاڑی ہیں۔ ان کی عمر 39 سال 152 دن ہے۔ ویزلی نے نیدرلینڈز کے لیے 2010 میں سکاٹ لینڈ کے خلاف بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ ویزلی نے 45 ون ڈے کرکٹ میچ میں 44 اننگز میں بلے بازی کا موقع ملا۔ ویزلی نے 44 اننگز میں 30.58 کی اوسط سے 1193 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 1 سنچری اور 8 نصف سنچریاں بھی کیں۔ ویزلی کا اسٹرائیک ریٹ 78.48 ہے، اور ایک اننگز میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 137 رنز ہے۔

روئیلوف ایراسمس وین ڈیر مروے

نیدرلینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر روئیلوف ایراسمس وین ڈیر مروے

نیدرلینڈز کے ہی لیفٹ آرم اسپنر روئیلوف ایراسمس وین ڈیر مروےکرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والے دوسرے معمر ترین کھلاڑی ہیں۔ مروے کی عمر 38 سال 257 دن ہے۔ مروے جنوبی افریقہ کے لیے بھی کھیل چکے ہیں لیکن اب وہ نیدرلینڈز کے لیے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے 2019 میں نیدرلینڈز کے لیے اپنا میچ کھیلا۔مروے نے اب تک 16 ون ڈے میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔مروے بہت ہی کفایتی گیندبازی کرتے ہیں، ون ڈے میں ان کا اکانومی ریٹ 4.98 ہےاور مرے کی بولنگ اوسط 36.05 ہے۔

محمد نبی

افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی
افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی

افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر محمد نبی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والے معمر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ محمد نبی کی عمر 38 سال 270 دن ہے۔ انہوں نے ورلڈ کپ 2015 میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کیا۔ نبی کو 147 ون ڈے میچوں میں 131 میں بیٹنگ کا موقع ملا۔ انہوں نے 27.18 کی اوسط سے 3153 رنز بنائے ہیں۔ جس میں ایک سنچری اور 16 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ نبی اپنی بہترین باؤلنگ کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ نبی نے افغانستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں 154 وکٹیں حاصل کیں۔ان کی بہترین کارکردگی 30 رنز دے کر 4 وکٹیں ہیں۔ ون ڈے میں ان کا اکانومی ریٹ 4.29 ہے۔

محمود اللہ

بنگلہ دیش کے بیٹنگ آل راؤنڈر محمود اللہ
بنگلہ دیش کے بیٹنگ آل راؤنڈر محمود اللہ

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر محمود اللہ ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والے چوتھے معمر ترین کھلاڑی ہیں۔ ان کی عمر 37 سال 240 دن ہے۔ محمود اللہ نے بنگلہ دیش کے لیے 221 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں انہیں 192 میچوں میں بیٹنگ کا موقع ملا۔ محمود اللہ نے 35.35 کی اوسط سے 5020 رنز بنائے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ون ڈے میں محمود اللہ کا سب سے زیادہ اسکور 150 رنز کا ہے۔ بولنگ کی بات کریں تو محمود اللہ نے 148 میچوں میں 5.21 کی اکانومی کے ساتھ 82 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 4 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرنا ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

روی چندرن اشون

ہندوستان کے باؤلنگ آل راؤنڈر روی چندرن اشون

2023 کے ورلڈ کپ میں کھیلنے والے معمر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں بھارت کے تجربہ کار بولنگ آل راؤنڈر روی چندرن اشون کا نام پانچویں نمبر پر آتا ہے۔ اشون کی عمر 37 سال 15 دن ہے۔ انہیں 2023 ورلڈ کپ میں زخمی اکشر پٹیل کی جگہ ٹیم انڈیا میں منتخب کیا گیا ہے۔وہ تقریباً 20 ماہ بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں۔اشون نے 115 ون ڈے میچوں میں 155 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کا اکانومی ریٹ 4.94 ہے۔25 رنز دے کر 4 وکٹیں لینا ون ڈے میں اشون کی بہترین کارکردگی ہے۔ وہیں اگر ہم بیٹنگ کی بات کریں تو انہوں نے 63 اننگز میں 707 رنز بنائے ہیں۔ جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔ ون ڈے میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 65 رنز کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.