حیدرآباد: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی بھارت کر رہا ہے۔ کرکٹ میں نوجوان کھلاڑی اکثر نئی توانائی کے ساتھ اپنا نشان چھوڑتے ہیں، بہت کم نوجوان ایسے ہوتے ہیں جو بہت کم عمر میں ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہو جاتے ہیں اور وہ کرکٹ میں نئی بلندیوں پر پہنچ کر اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ اس اسٹوری میں ہم آپ کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والے 5 کم عمر کھلاڑیوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔
- افغانستان کے اسپنر نور احمد: ورلڈ کپ 2023 کے لیے سب سے کم عمر کھلاڑیوں میں پہلا نام افغانستان کے نور احمد کا ہے۔ جن کی عمر صرف 18 سال 253 دن ہے۔ 18 سالہ نور احمد آئی پی ایل 2023 میں گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیلتے ہیں۔ نور نے افغانستان کے لیے اب تک 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ نور احمد اور اسٹار اسپنر راشد خان ایک ساتھ ورلڈ کپ 2023 کا حصہ ہیں۔
- نیدرلینڈ کے اسپنر آرین دت: آرین دت آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والے دوسرے سب سے کم کھلاڑی ہیں۔ نیدرلینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپن بولر آرین کی عمر صرف 20 سال اور 118 دن ہے۔ انہوں نے 2021 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا۔ آرین نیدرلینڈز کے لیے 25 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔آریان نے 25 ون ڈے میچوں میں 5.17 کی اکانومی سے 20 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کی ون ڈے میں بہترین کارکردگی 31 رنز دے کر 3 وکٹیں ہیں۔
- افغانستان کے بلے باز ریاض حسن: ریاض حسن ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں، جن کی عمر 20 سال 310 دن ہے۔ ریاض افغانستان کے دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ انہوں نے جنوری 2022 میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے دوران بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا۔ ریاض نے افغانستان کے لیے اب تک 4 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 30 کی اوسط اور 68 کے اسٹرائیک ریٹ سے 120 رنز بنائے ہیں۔جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔
- بنگلہ دیش کے تیز گیندباز تنظیم حسن شکیب: بنگلہ دیش کے دائیں ہاتھ کے تیز گیندباز تنظیم حسن آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والے چوتھے سب سے کم عمر کرکٹر ہیں۔ان کی عمر 20 سال 341 دن ہے۔ شکیب بنگلہ دیش کی جانب سے اب تک دو میچوں میں بولنگ کر چکے ہیں جس میں انہوں نے دو وکٹیں لے کر 57 رنز دیے ہیں۔ شکیب نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور اب وہ ورلڈ کپ 2023 کے لیے بنگلہ دیش کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
- نیدرلینڈز کے بلے باز وکرم جیت سنگھ: وکرم جیت سنگھ ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑیوں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ ان کی عمر 20 سال 342 دن ہے۔ بھارتی نژاد وکرم جیت سنگھ نیدرلینڈ کے دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ وکرم نے 25 ون ڈے میچوں میں 32.32 کی اوسط سے 808 رنز بنائے ہیں۔ جس میں ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وکرم سنگھ ہندوستان کی ریاست پنجاب میں پیدا ہوئے تھے۔ 7 سال کی عمر میں وہ مستقل طور پر اپنے والدین کے ساتھ نیدرلینڈ میں آباد ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: