بنگلورو: ورلڈ کپ 2023 میں نیدرلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے 410 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے آئی بھارتی ٹیم کے تمام بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔کے ایل راہل اور شریس ایئر نے اس میچ میں سنچری بنائی۔ راہل نے سنچری بناتے ہی راہل ڈراوڈ کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔ اس سے قبل ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت کی جانب سے بطور وکٹ کیپر راہل ڈراوڈ سنچری کرنے والے واحد بلے باز تھے۔
درحقیقت راہل ڈراوڈ نے 1999 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 145 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور 1999 کے بعد آج کے ایل راہل نے بطور وکٹ کیپر بھارت کے لیے سنچری بنائی ہے۔ جس کے ساتھ کے ایل راہول ورلڈ کپ میں بطور وکٹ کیپر سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
اس کے علاوہ راہل ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ بنگلورو میں نیدرلینڈ کے خلاف صرف 62 گیندوں میں انجام دیا۔ 62 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی راہل نے روہت شرما کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے افغانستان کے خلاف 63 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: