نئی دہلی: بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے باعث جاری ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچوں سے باہر ہوسکتے ہیں۔ دراصل پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کے چوتھے لیگ میچ کے دوران ہاردک اپنی ہی گیند بازی پر فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے نتیجے میں پانڈیا 22 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
اس کے بعد پانڈیا کو ٹھیک ہونے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی، بنگلورو بھیجا گیا تاکہ وہ جلد سے جلد فٹ ہو سکیں۔ تاہم، اس آل راؤنڈر کے 29 اکتوبر کو لکھنؤ میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے براہ راست ٹیم میں شامل ہونے کی امید تھی، لیکن چوٹ کی وجہ سے انہیں اس میچ سے بھی باہر بیٹھنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ کی میڈیکل ٹیم این سی اے سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ان کی فٹنس کے بارے میں اگلے چند دنوں میں اپ ڈیٹ متوقع ہے۔ لیکن وہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ٹیم انتظامیہ آل راؤنڈر کے ساتھ جلدی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ وہ ہاردک کو سیمی فائنل کے لیے مکمل فٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ٹیم میں ہاردک پانڈیا کی کمی محمد شامی اور سوریہ کمار یادو پوری کر رہے ہیں۔ اپنی شاندار گیند بازی سے شامی نے ورلڈ کپ کے اب تک صرف دو میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ جبکہ سوریہ کمار نیوزی لینڈ کے خلاف 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے تھے لیکن انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 47 گیندوں میں 49 رنز کی اہم اننگز کھیلی تھی۔قابل ذکر ہے کہ بھارت پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے اور ٹورنامنٹ میں واحد ناقابل شکست ٹیم بھی ہے۔