ETV Bharat / sports

ویراٹ اور شریس کی سنچری، بھارت کا نیوزی لینڈ کو 398 رنوں کا ہدف

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 1:40 PM IST

Updated : Nov 15, 2023, 6:01 PM IST

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف وراٹ کوہلی اور شرئیس ائیر کی شاندار سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 397رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کردیا۔ شبھمن گل 79 رن بنا کر ریٹائرڈ ہارٹ ہوئے۔world cup 2023 semi final

پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا

ممبئی:ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری ہندوستانی ٹٰم نے وراٹ کوہلی اور شرئیس ائیر کی سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 397 رن بنائے۔

اس سے قبل کپتان روہت شرما اور شبھمن گل نے جارحانہ انداز میں اننگ کی شروعات کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹھوس آغاز دلایا۔روہت شرما 29 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 47 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیل کر ٹم ساوتھی کی گیند پر کیچ سٓوٹ ہوگئے۔ سلامی بلے باز شبھمن گل65 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 79 رنوں کی اننگ کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے

اس کے بعد وراٹ کوہلی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے112 گیندوں پر12 چوکوں اور 3 چھکے کی مدد سے 117 رنوں کی عمدہ اننگز کھیلی۔وراٹ کوہلی ٹم ساوتھی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ دوسرے اینڈ سے شرئیس ائیر نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 70 گیندوں پر چار چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے105 رنوں کی اننگ کھیل کر بولٹ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔

سوریہ کمار ہادو ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کے ایل راہل نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 20 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 397 رن بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوتھی نے دس اوورز میں 100 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ٹم ساوتھی سب سے مہنگے گیندباز ثابت ہوئے۔اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ دس اوورز میں 86 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چار سال بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ایک بار پھر بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے

  • ون ڈے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کی کارکردگی

1983 ورلڈ کپ مانچسٹر: ہندوستان کی انگلینڈ پر چھ وکٹوں سے جیت

1987 ورلڈ کپ، وانکھیڈے، ہندوستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 35 رنوں سے شکست

1996ورلڈ کپ، کولکاتا، ہندوستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست

2003 ورلڈ کپ، ڈربن، ہندوستان کی کینیا پر 91 رنوں سے جیت

2011 ورلڈ کپ، موہالی، ہندوستان کی پاکستان پر 29 رنوں سے جیت

2015 ورلڈ کپ، سڈنی، ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھون95 رنوں سے شکست

2019 ورلڈ کپ، مانچسٹر، ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 18 رنوں سے شکست

  • ون ڈے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی کارکردگی

1975 ورلڈ کپ، اوول، ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست

1979 ورلڈ کپ، مانچسٹر، انگلینڈ کے خلاف نو رنوں سے شکست

2007 ورلڈ کپ، کنگسٹن، سری لنکا کے ہاتھوں 81 رنوں سے شکست

2011 ورلڈ کپ، کولمبو، سری لنکا کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست

2015 ورلڈ کپ، آکلینڈ، جنوبی افریقہ کے خلاف چار وکٹوں سے جیت

2019ورلڈ کپ، مانچسٹر، ہندوستان کے خلاف جیت

Last Updated : Nov 15, 2023, 6:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.