ETV Bharat / sports

World Cup 2023 IND vs NZ کوہلی اور شامی کی شاندار کارکردگی، بھارت کی ورلڈ کپ میں لگاتار پانچویں جیت - انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے ہدف کو بھارت نے 48 اوورز میں 6 وکٹ کھو کر حاصل کرلیا جس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے 20 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ پر جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ بھارت کی جانب سے وراٹ کوہلی 95 رنز اور محمد شامی کے پانچ وکٹ نے میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ India vs New Zealand at Dharamshala

ICC World Cup 2023, India vs New Zealand at Dharamshala
کوہلی کی ایک اور شاندار اننگ، بھارت کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو چار وکٹ سے شکست
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 3:07 PM IST

Updated : Oct 22, 2023, 10:49 PM IST

دھرم شالہ: بھارت نے عالمی کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ وراٹ کوہلی کی شاندار بلے بازی (95 رنز) اور محمد شامی کی خطرناک گیندبازی (پانچ وکٹیں) کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے ورلڈ کپ 2023 میں لگاتار پانچویں جیت حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے 20 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ پر جیت حاصل کی ہے۔ اس سے قبل 2003 میں سنچورین گراؤنڈ میں کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بھارت کی جانب سے روہت 46، کوہلی 95، جڈیجہ 39 اور شریش ایئر کے 33 رنز کافی اہم تھے۔ سوریہ کمار صرف 2 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ کے ایل راہول 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہوگئی ہے۔ اب ٹیم انڈیا کے لیے 5 میچوں کے بعد 10 پوائنٹس ہیں۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے ٹاپ-4 میں پہنچنے کے امکانات مضبوط ہو گئے ہیں۔ اب ٹیم کو 4 میں سے صرف 2 میچ جیتنا ہوں گے۔

اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کا آغاز انتہائی خراب تھا اور اس نے اپنے دونوں اوپنرز، ڈیون کونوے صفر پر اور ول ینگ نویں اوور میں 17 رنز پر کھو دیے۔ سراج نے کونوے کو شریاس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ جبکہ شامی نے نویں اوور کی پہلی گیند پر ینگ کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔

اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے ڈیرل مچل اور راچن رویندر نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 159 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کر کے نیوزی لینڈ کی اننگز کو سنبھا لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 127 گیندوں پر 130 رنز بنائے۔ جبکہ راچن رویندر نے 87 گیندوں میں 75 اور گلین فلپس نے 23 رنز کا حصہ ڈالا۔ مچل اور رویندر کی جوڑی نے ورلڈ کپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ میں سب سے بڑی شراکت داری کی ہے۔

سنیل گواسکر اور کے سری کانت نے 1987 میں 136 رنز کی شراکت داری کی تھی۔ اب ان دونوں نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 178 رنز پر گری ہے۔ راچن رویندر 87 گیندوں میں 75 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ محمد شامی نے انہیں شبمن گل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ کلدیپ یادو نے ٹام لیتھم کو پانچ رنز پر آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو چوتھا جھٹکا دیا۔ کلدیپ یادو نے گلین فلپس کو 23 رنز پر روہت شرما کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 257 رنز کے اسکور پر گری ہے۔

مارک چیپ مین آٹھ گیندوں پر چھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جسپریت بمراہ نے انہیں وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ مچل سینٹنر ساتویں وکٹ کے لیے ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں محمد شامی نے بولڈ کیا۔ نیوزی لینڈ کی نویں وکٹ ڈیرل مچل کی 127 گیندوں پر 130 رنز پر گری، وہ وراٹ کوہلی کے ہاتھوں شامی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے پانچ اور کلدیپ یادو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

اس میچ میں ٹیم انڈیا نے تیز گیند باز محمد شامی کو موقع دیا جبکہ سوریہ کمار یادو کو زخمی ہاردک پانڈیا کی جگہ کھیلنے کا موقع ملا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیموں کی کارکردگی شاندار رہی ہے اور دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں۔ ایسے میں دونوں ٹیمیں اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیں گی۔ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ 2 ٹیمیں ہیں۔ ونڈے ورلڈ کپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ ابھی تک شکست نہیں دے سکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ریکاڑد کی بات کریں تو ان کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ نے 5 مرتبہ فتح حاصل کی ہے اور بھارت نے 3 بار میچ جیتا ہے۔ دونوں کے درمیان ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت اور نیوزی لینڈ آخری بار ورلڈ کپ 2019 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوئے تھے، جہاں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔ اس ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی انجری دونوں ٹیموں کے لیے باعث تشویش رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن انگلی میں فریکچر کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ ٹام لیتھم کو ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا زخمی ہوگئے تھے جو اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔

ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ویراٹ کوہلی، شریس ائیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، رویندرا جڈیجہ، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج۔

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون: ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (کپتان اور وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ

Last Updated : Oct 22, 2023, 10:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.