ETV Bharat / sports

بھارت ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں، سری لنکا کو 302 رنوں سے شکست

بھارت کے 358 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس کی پوری ٹیم 20 ویں اوورز میں ہی 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس کے ساتھ بھارت نے یہ میچ 302 رنوں سے جیت لیا ہے۔ محمد شامی نے میچ میں پانچ وکٹ لیے جس کی وجہ سے انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ IND vs SL in World Cup 2023

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 8:27 PM IST

Updated : Nov 2, 2023, 8:51 PM IST

ممبئی: بھارت کی جانب سے دیے گئے 358 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے صرف 3 رنز کے اسکور پر اپنی چار وکٹیں گنوا دیے۔ اس کے بعد سے انڈیا نے سری لنکا پر اس قدر پریشر بنائے رکھا کہ پوری ٹیم 20 ویں اوورز میں ہی 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت نے یہ میچ 302 رنوں سے جیت لیا۔ سری لنکا کے صرف تین بلے باز دہائی کے ہندسے تک پہنچ سکے جبکہ پانچ بلے باز تو صفر پر ہی آوٹ ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 تو سراج نے 3، بمراہ اور جڈیجہ کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ICC World Cup 2023
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پوائنٹس ٹیبل

ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی یہ لگاتار ساتویں جیت ہے، اس جیت کے ساتھ بھارت پوائنٹس ٹیبل میں 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے اور وہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ ورلڈ کپ میں دوسری مرتبہ پانچ وکٹ لینے والے محمد شامی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 33ویں میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 358 رنز کا ہدف دیا۔ پہلے بلے بازی کی دعوت ملنے کے بعد ٹیم انڈیا کی شروعات خراب رہی اور کپتان روہت شرما صرف 4 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

لیکن اس کے بعد ویراٹ کوہلی اور شبمن گل نے ہندوستان کی اننگز کو سنبھالا لیکن دونوں بلے باز اپنی اپنی سنچریوں سے محروم رہے۔ شبمن گل نے 92 رنز کی اننگز کھیلی، ویراٹ کوہلی نے 88 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد آخری اوورز میں شریس ائیر نے ٹیم انڈیا کو بڑے اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ائیر بھی سنچری سے محروم رہے اور 82 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ جڈیجہ نے بھی بھارت کے لیے 35 اہم رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کے کامیاب ترین باؤلر رہے۔

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون ہے۔

انڈیا کی پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویراٹ کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، رویندرا جڈیجہ، محمد شامی، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج۔

سری لنکا کی پلیئنگ الیون: پتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر/کپتان)، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، اینجلو میتھیوز، دشن ہیمانتھا، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا، دلشان مدوشنکا۔

Last Updated : Nov 2, 2023, 8:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.