ETV Bharat / sports

India Vs Srilanka ہندوستان کا سری لنکا کو 358 رنوں کا ہدف - پہلے بیٹنگ کرنے اتری ہندوستانی ٹیم

ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 33 ویں میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 357 رن بنائے۔

ہندوستان کا سری لنکا کو 358 رنوں کا ہدف
ہندوستان کا سری لنکا کو 358 رنوں کا ہدف
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 6:22 PM IST

ممبئی:ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات مایوس کن رہی ۔کپتان روہت شرما چار رن بنا کر مدھو شنکا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد ورہٹ کوہلی اور شبھمن گل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لئے 193 رنوں کی شراکت داری۔شبھمن گل92 گیندوں پر 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 92 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔وہ آٹھ رنوں سے سنچری سے چوک گئے۔

وراٹ کوہلی بھی94 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 87 رن بنا کر مدھو شنکا کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔کے ایل راہل 21 رن بنا کر چمیرا کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ شریس ائیر 56 گیندوں پر تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 82 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیل کر آوٹ ہوئے۔سوریہ کمار یادو 12 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔رویندر جڈیجہ 24 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رن بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 357 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:ویراٹ کوہلی نے سچن اور سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرلیا

سری لنکا کی جانب سے دلشن مدھوشنکا 10 اوورز میں 80 رن دے کر پانچ وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز رہے ۔اس کے علاوہ چمیرا کو ایک وکٹ ملا۔سری لنکا کو میچ جیتنے کے لئے 358 رن بنانے ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.