ETV Bharat / sports

ناک آؤٹ میچز کا الگ ہی پریشر ہوتا ہے، کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے: کین ولیمسن - ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ناک آؤٹ میچز کا پریشر الگ ہوتا ہے اور اس کے لیے نئے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ ایسے میچز میں ٹیموں کے معیار معنے نہیں رکھتے ہیں بلکہ اس دن آپ کا کھیل آپ کی ٹیم کے لیے اہم ہوتا ہے۔

kane williamson
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 7:52 PM IST

ممبئی: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 15 نومبر کو روہت شرما کے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔ ان کی کپتانی میں نیوزی لینڈ نے 2019 میں لارڈز میں فائنل کھیلا تھا اور مانچسٹر میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔ کیوی ٹیم بہترین کرکٹ کھیلنے اور اپنے منصوبوں کو صحیح طریقے سے نافذ کرنے کے لیے جانی جاتی ہے۔

کین ولیمسن نے وانکھیڑے میں پری میچ کانفرنس میں کہا کہ یہ ایک مشکل چیلنج ہوگا کیونکہ بھارت ایک ایسی ٹیم ہے جو بہت اچھا کھیل رہی ہے لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ جب سیمی فائنل اور فائنل کا وقت آتا ہے تو سب کچھ بدل جاتا ہے اور ان میچز کا پریشر ہی الگ ہوتا ہے۔

ولیمسن نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اب تک ٹورنامنٹ میں شاندار کرکٹ کھیلی ہے۔ وہ بہترین ٹیموں میں سے ایک ہیں۔ لیکن جب ہم اپنی بہترین کرکٹ کھیلتے ہیں۔ تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہر میچ مشکل ہے اور کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے چاہے ٹیم کے اعداد و شمار اور معیار کچھ بھی ہوں۔ اس لیے ایسے میچز کے لیے نئے منصوبے کے ساتھ میدان میں اترنا پڑتا ہے۔

ولیمسن کی ٹیم متوازن ٹیم ہے۔ کیوی ٹیم گزشتہ چند سالوں میں ورلڈ کپ کے 5 سیمی فائنل اور فائنل کھیل چکی ہے۔کین ولیمسن ورلڈ کپ 2023 میں انجری سے نبردآزما ہیں جس کی وجہ سے وہ کئی میچز سے باہر بھی رہے۔ وہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے آئی پی ایل کے ابتدائی میچوں سے باہر رہے اور پھر انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے انہیں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پہلے ہی لیگ میچ سے باہر ہونا پڑا۔

ولیمسن نے کہا کہ ہماری توجہ پوری طرح سے اچھی کرکٹ کھیلنے پر ہے اور اچھی کرکٹ کھیلتے ہوئے ہی ہم کچھ میچ جیتے اور کچھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ذاتی طور پر اس ٹورنامنٹ کا حصہ بننا بہت اچھا ہے کیونکہ یہ ٹورنامنٹ خاص ہیں۔

وانکھیڑے جیسی ہائی اسکورنگ وکٹ پر بھارت کے چھ گیند بازوں کے آپشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ولیمسن نے کہا، 'ٹیم کمبینیشن ایک بہت ہی انفرادی چیز ہوتی ہے۔ ہر ٹیم کا ایک مختلف کمبینیشن ہوتا ہے جس پر وہ ٹیم بھروسہ کرتی ہے۔ ہاردک کے زخمی ہونے کے بعد ان کا کمبینیشن تھوڑا بدل گیا لیکن اس کے بعد بھی ان کے نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ہماری ٹیم مختلف کمبینیشن کے ساتھ کھیلتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دھرم شالہ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کو یاد کرتے ہوئے ولیمسن نے کہا، 'ناک آؤٹ میچ الگ ہوتے ہیں جہاں نئے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ ہماری ٹیم بھی کچھ ایسا ہی کرے گی۔ جب آپ فائنل میں پہنچیں گے تو پھر چیزیں دوبارہ شروع ہوتی ہیں۔ نو لیگ کے میچوں کے بعد آپ اپنی کمزوری اور مخلاف ٹیم کی کمزوری کا اندازہ لگاتے ہیں پھر آپ نئی حکمت عملی تیار کر کے میدان میں اترتے ہیں۔

ولیمسن نے مزید کہا کہ ہم مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ بہتر ہے کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول کر جو کچھ ہمارے سامنے ہے اس کے بارے میں سوچیں، ہم حالات کے مطابق کھیلیں گے۔ ہم اپوزیشن اور مقام تبدیل ہونے کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے ہیں۔ یہ میچ تھوڑا مختلف ہوگا۔ اس میچ میں موسم بہت اچھا رہنے والا ہے۔ جس کی وجہ سے میچ ایک دن میں مکمل ہو جائے گا اور اسے دوسرے دن میں نہیں کھیلنا پڑے گا۔ ٹیمیں اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.