ETV Bharat / sports

ابراہیم زدران نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری کا کریڈٹ سچن تنڈولکر کو دیا

ابراہیم زدران نے ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے افغانستان کے بلے باز بن گئے ہیں۔ انھوں نے کرکٹ آئیکون کے ہوم گراؤنڈ وانکھیڑے میں اس شاندار اننگز کا سہرا عظیم بلے باز سچن تنڈولکر کو دیا۔ ابراہیم نے آسٹریلیا کے خلاف ناٹ آوٹ 129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ گزشتہ روز انھوں نے پریکٹس سیشن کے دوران سچن تنڈولکر سے ملاقات کی تھی۔ Ibrahim Zadran ton in World Cup

Ibrahim Zadran credits cricket icon Sachin Tendulkar for his ton against Australia
ابراہیم زدران نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری کا کریڈٹ سچن تنڈولکر کو دیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 9:25 PM IST

ممبئی: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیگ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 291 رنز بنائے۔ افغانستان کے سلامی بلے باز ابراہیم زدران نے 129 رنز کی شاندار سنچری اننگز کھیلی۔ اننگز کے اختتام کے بعد انہوں نے اس سنچری کا کریڈٹ عظیم بھارتی بلے باز سچن تنڈولکر کو دیا۔ دراصل سچن تنڈولکر نے پیر کو وانکھیڑے میں ٹریننگ کر رہے افغانستان ٹیم سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اپنا تجربات شیئر کیے۔ اسی دوران ابراہیم زدران نے بھی سچن تنڈولکر کے ساتھ کافی وقت گزارا اور کرکٹ کے آئیکون سے بیٹنگ کے متعلق اہم ٹپس بھی لیا۔

سچن تندولکر کی افغان کھلاڑیوں سے ملاقات
سچن تندولکر کی افغان کھلاڑیوں سے ملاقات

21 سالہ اوپنر نے منگل کو ورلڈ کپ میچ میں سنچری بنانے والے افغانستان کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے اور ایسا محسوس ہوا کہ ماسٹر بلاسٹر کے ساتھ ان کی ون آن ون بات چیت کا اثر ہوا۔ ابراہیم زدران نے اننگز کے بعد اسٹار اسپورٹ کو بتایا کہ کل میری سچن تنڈولکر کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی، انھوں نے اپنے بہت سے تجربات شیئر کیے اور میں نے میچ سے پہلے کہا تھا کہ میں سچن تنڈولکر کی طرح بیٹنگ کروں گا۔ انھوں نے مجھ سے ایسی چیزیں شیئر کیں جن کا میں اظہار نہیں کر سکتا جس نے میری اس اننگز میں بہت مدد کی، میں اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کے لئے ان کا بہت شکر گزار ہوں، مجھے ان کی باتوں سے بہت اعتماد ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زدران کی اننگز آٹھ چوکوں اور تین چھکوں سے مزین تھی، کیونکہ اس نے افغانستان کو ایک چیلنجنگ ٹوٹل بنانے کا موقع دیا۔ زدران نے مزید کہا کہ میں ورلڈ کپ میں افغانستان کی پہلی سنچری بنا کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ میں نے اس ٹورنامنٹ کے لیے بہت محنت کی۔ میں نے پاکستان کے خلاف سنچری سے محروم ہوگیا تھا لیکن آج سنچری مکمل کی۔ میں اپنے کوچنگ اسٹاف سے بات کر رہا تھا اور میں نے ان سے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ میں اگلے تین میچوں میں سنچری بناؤں گا۔ واضح رہے کہ عظیم بلے باز اور آئی سی سی کے عالمی سفیر سچن تنڈولکر نے پیر کو وانکھیڑے گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن کے دوران افغان کھلاڑیوں سے بات کی اور ان کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے اور ورلڈ کپ کے بقیہ میچ جیتنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.