ETV Bharat / sports

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ - ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ ٹاس

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ کپتان پیٹ کمنس نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ICC World Cup 2023 Final

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 2:04 PM IST

احمدآباد: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنس نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے جس کا مطلب صاف ہے کہ بھارتی ٹیم پہلے بلے بازی کرے گی اور آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے بڑا اسکور کھڑا کرنا چاہے گی۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہمارے سامنے پہلے ایک ٹارگیٹ ہوگا، یہ ایک خشک پچ لگ رہی ہے اور رات میں اوس بھی پڑنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے دوسری اننگز میں بلے بازی کرنا بہتر ہو جائے گا، اسی وجہ سے پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز شکست سے ہوئی تھی لیکن اس کے بعد واقعی میں ہم سے ایک بھی غلطی نہیں ہوئی اور آج ہم فائنل میں ہیں۔

ٹاس کے وقت روہت شرما نے کہا کہ اگر میں ٹاس جیتتا تو پہلے بلے بازی ہی کرتا کیونکہ یہ ایک ایک اچھی پچ لگ رہی ہے۔ اس بڑے مقابلے میں اسکور بورڈ پر بڑا ہدف کرھنے کی کوشش کریں گے۔ جب بھی ہم یہاں کھیلتے ہیں تو ہجوم بڑی تعداد میں باہر آتا ہے۔ کرکٹ ایونٹ کا یہ سب سے بڑا موقع ہے۔ ہمیں اپنے اعصاب پر کنٹرول رکھنا ہے اور پرسکون رہنا ہے۔ فائنل میں ٹیم کی کپتانی کرنا ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ہمارے سامنے کونسی ٹیم ہے اور صحیح نتیجہ حاصل کرنے کے لیے ہمیں اچھا کھیلنا ہوگا اور آپ کو میدان میں صحیح فیصلے کرنے ہوں گے۔

ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویراٹ کوہلی، شریس ایئر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، رویندرا جڈیجہ، محمد شامی، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد سراج

آسٹریلیائی ٹیم کی پلیئنگ الیون: ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.