ETV Bharat / sports

Mohmmad Shami شاندار کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں

تیز گیندباز محمد شامی نے کہا کہ ہمیں بھی یقین تھا کہ یہ ایک اچھا میچ ہوگا، گراؤنڈ چھوٹا ہے لیکن جس طرح سے ہم گیندبازی کررہے ہیں اسے دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔

شاندار کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 2:28 PM IST

کولکاتا:رواں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں اپنی طوفانی گیندبازی سے حریف بلے بازوں کا ہوش اڑانے والے ہندوستان کے تیز گیندباز محمد شامی نے کہاکہ وہ اب بھی ٹاپ فارم میں تلاش میں ہیں اور اسی وجہ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

ہندوستان کے تیز گیندباز محمد شامی نے کہا کہ ہمیں بھی یقین تھا کہ یہ ایک اچھا میچ ہوگا، گراؤنڈ چھوٹا ہے لیکن جس طرح سے ہم گیندبازی کررہے ہیں اسے دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔ اعتماد اس قدر بڑھتا جا رہا ہے کہ یہ یقین ہے کہ جس کو گیند دیں گے وہی وکٹ لے گا۔

انہوں نے کہاکہ ایک طویل عرصے کے بعد، میں محسوس کرتا ہوں کہ میں کمفرٹ زون میں ہوں اور مجھے اسٹارٹ کو آگے جاری رکھنا ہے۔ بلے بازوں کو دیکھ کر بھی ایسا نہیں لگتا۔ 700-800 وکٹیں لینے والے بھی بنچ پر بیٹھے ہیں تو میں تو ہوں کیا، یہ صرف یقین کی بات ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وراٹ کی سنچری جڈیجہ کی عمدہ گیندبازی، جنوبی افریقہ کو 243 رن سے شکست

ان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اس ٹیم کا حصہ ہوں جس نے اس ورلڈ کپ میں آٹھ میں سے آٹھ میچ جیتے ہیں۔ ہر کوئی اپنے کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ پریشان کوئی نظر نہیں آرہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.