ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 سری لنکا کے ہاتھوں شکست سے انگلینڈ کے کپتان مایوس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 9:21 PM IST

سری لنکا کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد مایوس انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے کہا ہے کہ ٹائٹل کے دفاع کے لیے ان کی امیدیں ختم ہوگئی ہیں۔ انگلینڈ کا اگلا میچ اتوار کو ٹورنامنٹ کی مضبوط دعویدار سمجھی جانے والی میزبان بھارت کے خلاف لکھنئو میں ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بنگلورو: انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست سے مایوس ہیں۔ اس شکست نے ٹائٹل کے دفاع کی امیدیں بھی تقریباً ختم کر دی ہیں۔ جمعرات کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کی ٹیم 156 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جسے سری لنکا نے دو وکٹ پر 26 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی ٹورنامنٹ میں یہ پانچ میچوں میں سے چوتھی شکست تھی۔ سری لنکا سے شکست انگلینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر تو نہیں کرتی ہے لیکن ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کی امیدیں اتوار کو ٹورنامنٹ کے فیورٹ اور میزبان بھارت کے خلاف لکھنؤ میں ہونے والے میچ سے پہلے ختم ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ یقینی طور پر ایسا ہی محسوس ہورہا ہے اور یہ ناقابل یقین حد تک مایوس کن ہے۔ ہم ورلڈ کپ سے پہلے ایک ٹیم کے طور پر واقعی اچھی ٹیم تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ سب کچھ منصوبہ بند طریقے سے ہو رہا ہے لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہوا۔ بٹلر کی کی کپتانی میں انگلینڈ نے گزشتہ سال آسٹریلیا میں آئی سی سی T20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ لیکن 2022 میں ایون مورگن سے ون ڈے ٹیم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹیم کا نتائج بعض اوقات مایوس کن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کپتان بنے رہنے کے سوال پر بٹلر نے کہا کہ میرے خیال میں ایک کپتان کے طور پر آپ ہمیشہ یہ سوال کرتے رہتے ہیں کہ آپ کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی کیسے حاصل کر سکتے ہیں، آپ ٹیم کو کیسے درست کر سکتے ہیں، ہم اس سمت میں کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ایک لیڈر اور کپتان کے طور پر اور سب سے پہلے ایک کھلاڑی کے طور پر خود پر اعتماد ہونا چاہیے، لیکن اگر آپ یہ پوچھ رہے ہیں کہ کیا مجھے اب بھی ٹیم کی کپتانی کرنی چاہیے تو یہ مجھ سے اوپر بیٹھے لوگوں کے لیے سوال ہے۔ واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف نو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد اسے بنگلہ دیش کو چھوڑ کر جنوبی افریقہ، افغانستان اور سریلنکا سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.