بنگلورو:کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع این چنا سوامی اسٹیڈیم میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری آسٹر یلیائی ٹیم جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی گیندبازوں کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی۔
سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور میشل مارش نے پہلے وکٹ کے لئے33.5 اوورز میں 259 رنوں کی ریکارڈ شراکت داری کی۔میشل مارش 108 گیندوں پر 10 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 121 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔شاہین آفریدی نے وسی اوور میں گلین میکس ویل کو صفر پر بولڈ کرکے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی۔
دوسرے اینڈ پر ڈیوڈ وارنر جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 124 گیندوں پر 14 چوکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 163 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر حارث روف کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔
اس کے بعد آسٹریلیا کے دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رن بنائے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 368 رن بنا نے ہوں گے۔
یہPakistan Vs Australia ڈیوڈ وارنر اور میشل مارش کی سنچری
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی دس اوورز میں ایک میڈن کے ساتھ 54 رن دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس کے علاوہ حارث روف کو تین اور اسامہ میر کو ایک وکٹ ملا۔اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">