ETV Bharat / sports

کرکٹ میں کچھ بھی ناممکن نہیں، پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن۔۔۔۔۔۔۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 5:12 PM IST

پاکستان اس وقت 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے اور اگر وہ اپنے باقی دونوں میچز جیت جاتے ہیں تو ان کے کل دس پوائنٹس ہوجائیں گے۔ لیکن اس کے لیے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو اپنے بقیہ 3 میچز ہارنے ہوں گے۔ ICC World Cup 2023

Etv Bharat
پاکستان کرکٹ ٹیم

حیدرآباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ ابھی بھی جاری ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست دو ٹیمیں بھارت اور افریقہ کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ صاف نظر آرہا ہے لیکن دوسری ٹیموں کو ابھی بھی جد وجہد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ میزبان بھارت کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا اس وقت ٹاپ فور میں شامل ہیں۔

ICC World Cup 2023
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پوائنٹس ٹیبل

لیکن پاکستان ٹیم کو ٹاپ-4 میں جگہ بنانے کے لیے اپنے بقیہ دو میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ دوسری بڑی ٹیموں کو چھوٹی ٹیموں سے ہارنے پر منحصر ہونا پڑے گا جو کہ کافی زیادہ مشکل دکھ رہا ہے لیکن ناممکن نہیں۔ پاکستان کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں 3 جیت اور 4 ہار کے ساتھ 6 پوائنٹس ہیں جس کی وجہ سے وہ پانچویں نمبر پر ہے اور اس کے اب صرف لیگ کے دو میچز ہی باقی ہیں۔

اگر پاکستان اپنے دونوں باقی میچز، نیوزی لینڈ (4 نومبر)، انگلینڈ (11 نومبر) سے جیت جاتے ہیں تو ان کے کل دس پوائنٹس ہوجائیں گے۔ اس کے بعد اگر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا اپنے بقیہ 3 میچز ہارتے ہیں تو ان کے صرف آٹھ پوئنٹس ہی ہوں گے۔ اس کے علاوہ افغانستان کو بھی اپنے باقی تین میچز میں سے دو میں شکست کا سامنا کرنا ہوگا جس کے بعد ان کا پوائنٹس بھی آٹھ تک محدود ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.