ETV Bharat / sports

England Vs Netherlands بین اسٹوکس کی سنچری ،انگلینڈ نے نیدر لینڈس کو 340 رنوں کا ہدف دیا - ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم

پنے میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے اسٹوکس کی شاندار سنچری کی بدولت نیدر لینڈس کے خلاف مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 339رن بنائے ہیں۔ ڈیوڈ ملان نے 87 رن اور کرس ووکس نے 51 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔

بین اسٹوکس کی سنچری ،انگلینڈ نے نیدر لینڈس کو 340 رنوں کا ہدف دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 6:49 PM IST

پنے:مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدر لینڈس کو 340 رنوں کا مشکل ہدف دیا۔

انگلینڈ کے سلامی بلے باز جانی بیرسٹو اور ڈیوڈ ملان نے محتاط انداز میں شروعات کرتے ہوئے 48 رنوں کی شراکت داری کی۔جانی بیرسٹو15 رن بنا کر آرین دت کی گیند پر وین میکرین کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔جو روٹ بھی28 رن بنا کر وین بیک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد ڈیوڈ ملان اور بین اسٹوکس نے محتاط انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ۔ڈیوڈ ملان 74 گیندوں پر 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 87 رنوں کی اننگ کھیل کر رن آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

ہیری بروکس 11 رن،جوس بٹلر پابچ رن اور معین علی چار رن بنا کر پویلن جلد پویلین لوٹ گئے۔کرس ووکس نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے45 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنوں کی کھیل کر آوٹ ہوئے۔ڈیوڈ ویلی چھ رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ کی ایک طوفانی اننگ اور چھ ریکارڈ گلین میکسویل کے نام

پہلی اننگ کے آخری اوور میں بین اسٹوکس 84 گیندوں پر چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 108 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر آوٹ ہوگئے۔انگلینڈ مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 339 رن بنائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.