ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 دہلی اور ممبئی کے اسٹیڈیئم میں آتش بازی پر پابندی - دہلی کی ہوا کا معیار

بھارت میں فضائی آلودگی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کو بھی متاثر کیا ہے۔ فضائی آلودگی کے پیش نظر بی سی سی آئی نے دو بڑے شہر دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم اور ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بقیہ میچز کے دوران آتش بازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ICC World Cup 2023, BCCI bans firecrackers in Delhi, Mumbai during world cup matches
فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی اور ممبئی کے اسٹیڈیم میں آتش بازی پر پابندی
author img

By PTI

Published : Nov 1, 2023, 3:27 PM IST

نئی دہلی: بی سی سی آئی نے دو بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی اور ممبئی میں ورلڈ کپ کے بقیہ میچوں کے دوران آتش بازی کرنے پر پابندی عائد دی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی کے پاس میزبانی کے لیے صرف ایک میچ باقی ہے جس میں بنگلہ دیش اور سری لنکا 6 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ ممبئی کو 2 نومبر اور 7 نومبر کے دو لیگ میچز کے علاوہ 15 نومبر کو سیمی فائنل کی میزبانی بھی کرنی ہے۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ 'بی سی سی آئی ماحولیاتی خدشات کے حوالے سے حساس ہے اس وجہ سے میں نے یہ معاملہ باضابطہ طور پر آئی سی سی کے سامنے اٹھایا ہے اور فضائی آلودگی کی سطح میں مزید اضافہ ہونے کے ڈر سے ممبئی اور دہلی میں آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ نے یہ بھی کہا کہ بورڈ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں اور اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو ہمیشہ سب سے آگے رکھے گا۔

بی سی سی آئی ممبئی اور نئی دہلی دونوں میں ہوا کے معیار کے بارے میں فوری خدشات کو تسلیم کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کہ ہم آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی اس انداز میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کرکٹ کے جشن کے لیے موزوں ہو لیکن ہم اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کو ترجیح دینے کے اپنے عزم کو نظر انداز بھی نہیں کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ دہلی کی ہوا کا معیار بدھ کو لگاتار پانچویں دن بھی انتہائی خراب زمرے میں رہا جس میں ایئر کوالٹی انڈیکس 372 پر رہا۔ جبکہ ممبئی میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ نے منگل کو ممبئی میں ہوا کے معیار کے بگڑتے ہوئے انڈیکس پر تشویش کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.