ETV Bharat / sports

Bangladesh Vs Englandبنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 10:32 AM IST

دھرمشالہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کےساتھویں میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہاکہ پچ نمی ہونے کی وجہ سے پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے بالروں کو مدد مل سکتی ہے۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا

دھرم شالہ: ریاست ہماچل پردیش کے دھرمشالہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔انگلینڈ کے لئے آج کا بہت ہی اہم ہے اور برطانوی ٹیم پر دوسرا میچ جیتنے کا دباؤ ہوگا۔دوسری طرف افغانستان کے خلاف چھ وکٹوں کی جیت سے بنگلہ دیش کی ٹیم حوصلہ افزائی ہے۔

اس کے ساتھ ہی دھرم شالہ اسٹیڈیم میں افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دینے والی بنگلہ دیش کی ٹیم جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہے گی۔ دھرم شالہ میں پانچ میچ کھیلے جانے ہیں۔ پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جاچکا ہے۔

انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے کہاکہ آج کے میچ میں بھی بین اسٹوکس نہیں کھیلے گے۔وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ میچ کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے آج کے میچ میں توقع کے مطابق کھیل کامظاہرہ کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ دونوں ٹیموں نے اسپن باؤلنگ کھیلنے پر زیادہ توجہ دی۔ انگلینڈ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو دھرم شالہ میں آئی پی ایل میچ کھیلنے کا کافی تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 دھرم شالہ اسٹیڈیم میں آج انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہو گا مقابلہ

ایسے میں انگلینڈ کی ٹیم دھرم شالہ میں جیت درج کرنا چاہے گی۔ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ان کی ٹیم گذشتہ میچ کی غلطیوں کو دہرائے بغیر فیلڈنگ کو بہتر بنائے گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں نو وکٹوں سے کراری شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.