ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی - ہماچل پردیش کے دھرمشالہ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے تیسرے میچ میں ابنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ شکیب الحسن نے کہا کہ صبح کے وقت پچ پر نمی ہے، گیند بازاس کا بھر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 10:19 AM IST

Updated : Oct 7, 2023, 10:33 AM IST

دھرم شالہ: ہماچل پردیش کے دھرمشالہ میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں نبرد آزما ہیں۔ دونوں ٹیمیں جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغازکرنا چاہیں گی۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے تیسرے میچ میں ابنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

بنگلہ دیش ٹیم کی ذمہ داری ان کے کپتان شکیب الحسن پر ہوگی اور افغانستان کی ٹیم کی ذمہ داری سابق کپتان آل راؤنڈر راشد خان پر ہوگی۔ دونوں کھلاڑی اس گراؤنڈ پر کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

یہاں اب تک پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے چار کامیابی کے ساتھ منعقد ہو چکے ہیں جب کہ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 12 مارچ 2020 کو ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے یہاں دو دن تک پریکٹس کی۔ اس سے قبل دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچوں میں بنگلہ دیش ٹیم کے کئی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو دھرم شالہ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا تجربہ ہے جب کہ افغانستان کی ٹیم پہلی بار اپنا میچ دھرم شالہ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ تاہم مئی میں منعقدہ آئی پی ایل میچوں کے دوران افغانستان کی ٹیم کے کئی کھلاڑی یہاں کھیل چکے ہیں۔

اگر ہم دھرم شالہ کی پچ کی بات کریں تو یہاں کی پچ بلے بازوں اور گیند بازوں دونوں کے لئے سازگار ہے۔ ایسی صورتحال میں گیند بازوں کو میچ کے دوران کچھ مدد مل سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے گیندبازوں کو شروع میں کچھ مدد مل سکتی ہے۔ اس پچ پر دوسرے نمبر پر بلے بازی کرنے والی ٹیم کو فائدہ ملا ہے۔ ایک بڑا اسکورنگ میچ یہاں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ اس گراؤنڈ پر اب تک کل 4 ون ڈے میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان 15 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے بنگلہ دیش نے 9 میچ جیتے ہیں جب کہ افغانستان نے 6 میچ جیتے ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے 89 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023 پاکستان نے نیدر لینڈ کو 81 رنز سے شکست دے دی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم: شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، ٹی حسن، نظم الحسین شانتو، توحید ، مشفق الرحیم، محمود اللہ ریاض، مہدی حسن معراج، نسیم احمد، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، حسن محمود ، شریف الاسلام،تنظیم حسن ثاقب۔

افغانستان کی ٹیم: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل حق فاروقی اور عبدالرحمن اور نوین الحق۔

Last Updated : Oct 7, 2023, 10:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.