انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم پر 12 مارچ کو بھارت کے خلاف آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ 'آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفری کے شانڈرے فرٹز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے مقررہ وقت سے دو اوور کم کرائے جانے کے بعد ٹیم پر یہ جرمانہ لگایا ہے۔ کھلاڑیوں اور ان کے انفرادی اسپورٹ اسٹاف کے آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق، جو سست اوور ریٹ سے متعلق ہے، اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت میں پورا اوور نہیں کروا سکی تو اس پر میچ کی 20 فیصد فیس کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
-
West Indies have been fined for maintaining a slow over-rate in their #CWC22 clash against India.
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) March 13, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Details 👇https://t.co/aJmIvgMZEX
">West Indies have been fined for maintaining a slow over-rate in their #CWC22 clash against India.
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) March 13, 2022
Details 👇https://t.co/aJmIvgMZEXWest Indies have been fined for maintaining a slow over-rate in their #CWC22 clash against India.
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) March 13, 2022
Details 👇https://t.co/aJmIvgMZEX
واضح رہے کہ آن فیلڈ امپائر ایلوئس شیریڈن اور پال ولسن، تھرڈ امپائر احمد شاہ پکتین اور چوتھے امپائر روچیرا پالیا گروگے کی جانب سے لگائے گئے جرمانے کو آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے شانڈرے فرٹز نے منظوری دی۔
چونکہ ویسٹ انڈیز کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے اصول کی خلاف ورزی اور مجوزہ جرمانے کا اعتراف کیا ہے اس لیے اس معاملے کی کوئی باقاعدہ سماعت نہیں کی گئی۔