ETV Bharat / sports

ICC Women's T20 World Cup سری لنکا کا فاتحانہ آغاز، میزبان ٹیم کو تین رنز سے شکست - Sri Lanka Stun Hosts By Three Runs In Opener

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ اور ایشیائی ٹیم سری لنکا آمنے سامنے تھیں۔ سری لنکن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو تین رنز سے شکست دے دی اور شاندار جیت کے ساتھ آغاز کیا۔ ICC Women's T20 World Cup

ICC Women's T20 World Cup
سری لنکا کا فاتحانہ آغاز، میزبان ٹیم کو تین رنز سے شکست
author img

By

Published : Feb 11, 2023, 10:52 AM IST

نئی دہلی: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کا آغاز بڑے اپ سیٹ کے ساتھ ہوا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں میزبان ملک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ جمعہ 10 فروری کو جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دی۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود سری لنکا نے پانچویں نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کو شکست دی۔ اس ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہی جنوبی افریقی ٹیم کو اپنے ہی گھر میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹورنامنٹ کا آغاز بھلے ہی 10 فروری سے ضرور ہوا ہے، لیکن سب کو 12 فروری کو بھارت اور پاکستان کے درمیان گروپ بی کے میچ کا انتظار ہے۔ ہرمن پریت کور اور بسمہ معروف کی ٹیمیں اس میچ سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ ایشیا کپ 2022 میں آخری بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جہاں پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن بھارت ٹیم نے شاندار واپسی کی۔ وہیں اس بار پاکستانی ٹیم کے لیے شیفالی ورما، اسمرتی مندھانا، جمیما روڈریگس جیسے اسٹار بلے بازوں سے مزین بھارتی ٹیم کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔ یہ میچ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں شام 6.30 بجے (بھارتی وقت) سے کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 130 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف پورا کرنے میں میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے یہ سکور 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر بنا لیا۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان چماری اتاپتو نے تیز بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی بنائی جس پر چماری کو پلیئر آف دی میچ دیا گیا ہے۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہ پہلا موقع نہیں ہے جب میزبان ٹیم کو شکست کے ساتھ آغاز کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل بھی میزبان ٹیم دو ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہار چکی ہے۔ جس میں آسٹریلیا کو 2020 اور نیوزی لینڈ کو 2023 میں شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کرنا پڑا تھا۔ اس میچ کے آغاز سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا کی ٹیم کے کپتان اتاپتو اور وشمی گونارتنے نے جو پہلے بیٹنگ کرنے آئے تھے، نے 86 رنز کی شراکت داری کی اننگز کھیلی۔ اتاپتو نے 50 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی گونارتنے نے 35 رنز بنائی اور باؤلر سوندریہ کماری نے پورے میچ میں 4 اوورز میں 28 رنز دے کر دوکٹ حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.