ETV Bharat / sports

ICC Women's WC: ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر آسٹریلیا فائنل میں داخل

خواتین عالمی کپ Women's Cricket World Cup کے سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 157 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 2:45 PM IST

آسٹریلیا خواتین ورلڈ کپ فائنل میں
آسٹریلیا خواتین ورلڈ کپ فائنل میں

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ICC Women's Cricket World Cup کے سیمی فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد آسٹریلیا نے سلامی بلے بازوں کی شاندار کاکردگی کی بدولت 305 رنوں کا بڑا اسکور بنایا تھا جسے ویسٹ انڈیز ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 37 اوورز میں محض 148 رنز ہی بنا سکی جس سے آسٹریلیا نے 157 رنوں سے میچ جیت کر فائنل میں قدم رکھا ہے۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان فاتح ٹیم آسٹریلیا سے فائنل میں نبرد آزما ہوگی Australia beat West Indies in Semi Final of Women's World Cup

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی شروعات خراب رہی اور 12 پر ہی اس نے پہلا وکٹ گنوادیا تھا، اس جھٹکے بعد وہ ابھر ہی نہیں سکی اور وقفے وقفے سے وکٹ گنواتی رہی اور 148 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے سب سے زیادہ رنز بنائے، انہوں نے 75 گیندوں میں 48 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ سلامی بلے باز ڈیندرا دوٹن نے 35 گیندوں میں 34 رنز اور ہیلی میتھیوز نے 49 گیندوں میں 34 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ دیگر کوئی بلے باز اپنا اسکور دوہرے ہندسے تک بھی نہیں لے جا سکا۔ ویسٹ انڈیز کی خراب بلے بازی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے چار بلے باز کھاتہ بھی نہیں کھو سکے اور پوری ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیس جوناسن نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ میگن شٹ، انابیل سدرلینڈ، تہلیا میکگراتھ، الان کنگ اور ایشلی گارڈنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز الیسا ہیلی کی شاندار سنچری(129 رنز) اور رشیل ہینیس کی نصف سنچری اور ان دونوں کے مابین پہلے وکٹ کے لیے 216 رنوں کی بہترین پارٹنرشپ نے ٹیم کو مضبوط اسکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہیلی نے 107 گیندوں میں 17 چوکوں اور ایک چکے کی مدد سے 129 رنز کی یادگار اننگ کھیلی جبکہ ہینیس نے 100 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 85 رنوں کی اننگ کھیلی اس کے علاوہ کپتان میگ لیننگ نے 26 رنز اور بیتھ مونی نے 31 گیندوں میں 43 رنز کی اننگ کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے چینیل ہینری نے 2 اور شمیلا کونیل نے ایک وکٹ حاصل کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.