ETV Bharat / sports

Rawalpindi Pitch Below Average راولپنڈی کی پچ کو آئی سی سی نے اوسط سے نیچے کے زمرے میں رکھا - ICC rates Rawalpindi pitch

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کے بلے بازوں نے زبردست بیٹنگ کی اور مجموعی طور پر 1700 سے زائد رنز بنائے۔ آئی سی سی نے راولپنڈی پچ کو اوسط سے نیچے کے زمرے میں رکھا ہے۔ ICC rates Rawalpindi pitch below average

ICC rates Rawalpindi pitch below average after Pak vs Eng Test
راولپنڈی کی پچ کو آئی سی سی نے اوسط سے نیچے کے زمرے میں رکھا
author img

By

Published : Dec 13, 2022, 4:35 PM IST

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط سے نیچے کے زمرے میں رکھاہے۔ آئی سی سی نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پچ کو اوسط سے نیچے کے زمرے میں رکھنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پچ مانیٹرنگ کے طریقہ کار کے تحت راولپنڈی کو ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ ملاہے۔ ICC rates Rawalpindi pitch below average

اپنی پچ رپورٹ میں، پائی کرافٹ نے کہاکہ "یہ پچ بہت سپاٹ تھی جس کی وجہ سے کسی بھی طرح کے گیندباز کو کوئی مدد نہیں ملی۔ یہ بلے بازوں کے تیزی سے رن بنانے اور بڑا اسکور بنانے کی بڑی وجہ تھی۔ میچ کے دوران پچ مشکل سے خراب ہوئی۔ کیونکہ پچ سے گیند بازوں کونہ کے برابر مددملی، میں اس پچ کو آئی سی سی کے رہنما خطوط کے مطابق ’اوسط سے نیچے‘ قرار دیتا ہوں۔

یہ راولپنڈی کا دوسرا ڈیمیرٹ پوائنٹ ہے، جب کہ مارچ 2022 میں بھی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے لیے استعمال ہونے والی پچ کو 'ایوریج سے کم' قرار دیا گیا تھا۔ آئی سی سی کی پچ اور آؤٹ فیلڈ کی نگرانی کے عمل کے تحت گراؤنڈ کو لگاتار دو میچوں میں دو ڈیمیرٹ پوائنٹس ملے ہیں۔ اگر راولپنڈی کو مزید ڈیمیرٹ پوائنٹس ملتے ہیں تو وہ بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کا حق کھو سکتا ہے۔

ڈیمیرٹ پوائنٹس پانچ برس کی مدت تک فعال رہتے ہیں۔ جب کسی مقام کے پانچ ڈیمیرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں، تو اسے 12 ماہ کی مدت کے لیے کسی بھی بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی سے معطل کر دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.