ETV Bharat / sports

ICC Rankings: آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کا جلوہ، بابراعظم پہلی تو امام الحق دوسری پوزیشن پر - امام الحق نے وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ ICC rankings میں پہلی پوزیشن پر 892 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے کپتان بابر اعظم برقرار ہیں جب کہ دوسری پوزیشن پر 815 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے ہی سلامی بلے باز امام الحق ہیں۔

ICC rankings, Pakistan's Imam-ul-Haq leapfrogs Virat Kohli to become 2nd-ranked ODI batter
آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کا جلوہ، بابراعظم پہلے تو امام الحق دوسری پوزیشن پر
author img

By

Published : Jun 15, 2022, 10:59 PM IST

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ ICC rankings جاری کردی، نئی رینکنگ میں پہلی اور دوسری پوزیشن پر پاکستان کا قبضہ ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ امام الحق نے ویرات کوہلی جن کا پوائنٹس 811 ہے، کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ون ڈے بولرز کی ریکنگ میں ٹاپ تھری پوزیشن پر نیوزی لینڈ اور اسٹریلیا کے گیند بازوں کا قبضہ ہے، پہلی پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ 726 پوائنٹس کے ساتھ ہیں اور دوسری پوزیشن پر 691 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈ ہیں جبکہ تیسری پوزیشن پر نوزی لینڈ کے ہی میٹ ہینری 683 پوائنٹس کے ساتھ ہیں، پاکستان کے شاہین آفریدی چوتھے نمبر موجود ہیں، جبکہ بھارتی بولر جسپریت بمراہ پانچویں اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن چھٹے نمبر پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: Joe Root in Test Ranking: جو روٹ نے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک پوزیشن حاصل کی

وہیں آل راونڈر کی ریکنگ میں 419 پوائنٹص کے ساتھ شکیب الحسن پہلے نمبر ہیں جبکہ افغانستان کے محمد نبی اور راشد خان بالتریب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارتی وکٹ کیپر ایشان کشن 14 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ٹاپ پر موجود ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.