ETV Bharat / sports

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان، جانئے کس نے جیتا ایوارڈ - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مارچ 2022 مہینے کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور آسٹریلوی اوپنر ریچل ہینس کو آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ منتخب کیا گیا ہے۔ Babar Azam and Rachael Haynes named ICC Player of the Month

ICC Players of the Month
ICC Players of the Month
author img

By

Published : Apr 11, 2022, 7:55 PM IST

آئی سی سی کی جانب سے شروع کئے گئے 'آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ' کے لیے گزشتہ ماہ مارچ میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرد اور خاتون کرکٹر کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق مَردوں کے زمرے میں پاکستانی کرکٹ ٹم کے کپتان بابر اعظم نے بازی ماری جبکہ خواتین کے زمرے میں آسٹریلیا کی رچل ہینس نے یہ ایوارڈ جیتا۔ بابر اعظم نے مارچ مہینے میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنے شاندار 196 رنز کے ساتھ واضح اسٹینڈ آؤٹ کے طور پر انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو شکست دیتے ہوئے ایوارڈ اپنے نام کیا، بابر پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے یہ ایوارڈ دوسری بار جیتا ہے اس سے قبل انہوں نے اپریل 2021 میں بھی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ ICC Players of the Month for March 2022

حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ختم ہونے والی سیریز میں بابر اعظم، عثمان خواجہ اور عبداللہ شفیق کے بعد تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ اپنے پانچ میچوں میں انہوں نے 78 کے اوسط سے 390 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل تھی۔ سیریز کی خاص بات کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ان کا 196 رنز بنا کر میچ بچانا تھا۔ بابر اعظم نے یک روزہ سیریز میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا، پہلے دو گیمز میں اہم اننگز کھیلی۔ پہلے ون ڈے میں انہوں نے پاکستان کی 88 رنز کی شکست میں 57 کا اسکور بنائے تھے جبکہ دوسرے میچ میں انہوں نے شاندار 118 رنز بنا کر پاکستان کو چھ وکٹوں سے فتح دلائی تھی۔

ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار اور ووٹنگ پینل کے رکن ڈیرن گنگا نے کہا کہ 'بابر اعظم نے یہ اعزاز نہ صرف پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران اسکور کئے گئے ان کے نمایاں رنز کی وجہ سے حاصل کیا بلکہ وہ ٹیسٹ سیریز سے لے کر ون ڈے میں ہر فارمیٹس میں بلے سے کامیابی کو منتقل کرنے میں کامیاب رہے۔'اہم بات یہ ہے کہ وہ بطور کپتان اور بلے باز توقعات کے بوجھ کو پورا کرنے کے قابل ہیں اور ان کی کپتانی میں پاکستان کے لیے 24 سال بعد آسٹریلوی ٹیم کا دورہ کرنے والی ایک یادگار کامیابی ہے۔'

اس کے علاوہ خواتین کے زمرے میں رچل ہینس کو مارچ 2022 کے لیے آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ منتخب کیا گیا، رچل ہینس کو مارچ 2022 کے لیے آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ منتخب کیا گیا۔ ہینس کا مہینہ اتنا ہی متاثر کن تھا جیسا کہ انہوں نے انگلینڈ کی اسپنر سوفی ایکلسٹون اور جنوبی افریقہ کی اوپنر لورا وولوارڈ کا تھا جنہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 میں آسٹریلیا کے لیے بلے بازی آرڈر میں اوپری حصے میں ہینس کا تعاون سب سے بڑا مثبت تھا۔

مارچ میں آٹھ ون ڈے میچوں میں ہینس نے 61.28 کے اوسط سے مجموعی طور پر 429 رنز بنائے جس میں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار 130 رنز بھی شامل ہیں وہ مارچ میں اس ٹیم کے لیے سب سے زیادہ اسکورر تھیں اور ٹورنامنٹ کے اختتام تک صرف ایلیسا ہیلی نے انہیں پیچھے چھوڑا ہے۔ آئرلینڈ کی سابق کرکٹر اور ووٹنگ پینل کی رکن کلیئر شلنگٹن نے ہینس کی شراکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'رچل ہینس آسٹریلیا کے لیے ورلڈ کپ کے تقریباً ہر میچ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی تھی، انہوں نے مسلسل پلیٹ فارمز مرتب کیے کہ وہ آگے بڑھیں اور بہت بڑا مجموعہ ترتیب دیں۔ یا ان کے سامنے آنے والے کسی بھی اسکور کا تعاقب کریں۔ ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں ہینس کا کردار کافی اہم تھا۔

پاکستان کی سابق کپتان اور ووٹنگ پینل کی رکن ثنا میر نے کہا کہ 'رچل ہینس آسٹریلیا کے لیے بہت مستقل مزاج رہی ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں بڑی سنچری کے ساتھ آسٹریلیا کے لیے ٹون سیٹ کیا۔ پورے ورلڈ کپ میں ہینس کی شراکت نے دوسرے بلے بازوں کو آگے بڑھنے میں راستہ ہموار کیا۔ ہینس ایک معیاری بلے باز ہیں اور خواتین کے کھیل میں رہنما ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی متنھ کے لیے مَردوں کے زمرے میں بابر اعظم کے علاوہ آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اور ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ جبکہ خواتین کے زمرے میں رچل ہینس کے علاوہ انگلینڈ کی اسپنر سوفی ایکلسٹون اور جنوبی افریقہ کی اوپنر لورا وولوارڈ کو منتخب کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.