ETV Bharat / sports

Player of the Month آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا خطاب وراٹ کوہلی کے نام - وراٹ کوہلی کی شاندار بلے بازی

بیٹنگ آئیکون وراٹ کوہلی کو اکتوبر کے مہینے کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ Virat Kohli bags ICC Men's Player of the Month award

ICC Men's Player of the Month winner for October 2022 announced
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا خطاب وراٹ کوہلی کے نام
author img

By

Published : Nov 7, 2022, 5:02 PM IST

دبئی: سابق بھارتی کپتان و اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے اکتوبر کے مہینے کی پرفارمنس کا ایوراڈ جیت لیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے اکتوبر کے مہینے کے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کیا جو بھارت کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کے نام رہا۔ Virat Kohli bags ICC Men's Player of the Month award

آئی سی سی نے وراٹ کوہلی کو اکتوبر کے مہینے کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ بتادیں کہ کوہلی کے ساتھ سکندر رضا اور ڈیوڈ ملر کو بھی آئی سی سی نے اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا۔ آخر میں کنگ کوہلی نے دونوں کھلاڑیوں کو شکست دے کر پلیئر آف دی منتھ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔

بتادیں کہ اکتوبر کے مہینے میں کوہلی کو صرف 4 اننگز میں بیٹنگ کا موقع ملا تھا، لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں کنگ کوہلی نے ناقابل شکست 82 رنز بنائے جسے انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین اننگز میں ایک قرار دیا ہے۔ اس اننگز نے انہیں پلیئر آف کا منتھ کا خطاب اپنے نام کرنے میں کافی مدد فراہم کی۔

آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر وراٹ کوہلی نے کہا کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے منتخب کیے جانا میرے لیے اعزاز ہے، میں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے والے اپنے ٹیم ممبرز سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بھرپو سپورٹ کیا۔

بتادیں کہ وراٹ نے پاکستان کے خلاف 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز تب کھیلی جب بھارت کی 4 وکٹیں 31 رنز پر گر گئی تھیں اور بھارت کو شکست کا خطرہ تھا۔ بھارت کوہلی کی اننگز کی وجہ سے وہ میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔ وراٹ نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی اہم اننگز کھیل کر عالمی کرکٹ شائقن کا دل جیت لیا۔ یہی نہیں اکتوبر میں گوہاٹی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کنگ کوہلی نے صرف 28 گیندوں میں 49 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.