دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بعد مینز ونڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے، جس میں بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔ وہیں ونڈے ٹیم میں صرف 2 بھارتی کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ آئی سی سی کی منتخب ٹیم میں شریاس آئر اور محمد سراج کو شامل کیا گیا ہے۔
-
🌟 Unveiling the ICC Men's ODI Team of the Year 2022 🌟
— ICC (@ICC) January 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Does your favourite player make the XI? #ICCAwards | Details 👇
">🌟 Unveiling the ICC Men's ODI Team of the Year 2022 🌟
— ICC (@ICC) January 24, 2023
Does your favourite player make the XI? #ICCAwards | Details 👇🌟 Unveiling the ICC Men's ODI Team of the Year 2022 🌟
— ICC (@ICC) January 24, 2023
Does your favourite player make the XI? #ICCAwards | Details 👇
بتادیں کہ آئی سی سی نے بابر کو سال کی بہترین T-20 ٹیم میں جگہ نہیں دی، لیکن بابر سال کی بہترین ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، شائی ہوپ، ٹام لیتھم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ون ڈے میں 46 سنچریاں بنانے والے کوہلی کو آئی سی سی نے جگہ نہیں دی، اس کے علاوہ روہت شرما بھی آئی سی سی کی اعلان کردہ اس ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
کیوی ٹیم کے ٹام لیتھم کو آئی سی سی نے بطور وکٹ کیپر ٹیم میں جگہ دی ہے۔ ساتھ ہی زمبابوے کے سکندر رضا بھی ون ڈے ٹیم میں شامل ہیں۔ زمبابوے کے اس آل راؤنڈر کو سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں بنگلہ دیش کے مہدی حسن معراج موجود ہیں، جب کہ الزاری جوزف، ٹرینٹ بولٹ اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا بھی آئی سی سی کی سال کی بہترین ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: