آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ICC T20 world cup 2022 fixtures ایک مرتبہ پھر بھارت اور پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ India vs Pakistan in T20 world cup 2022
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ T20 World Cup 2022 date جبکہ سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا جس میں آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ جبکہ ٹیم انڈیا 23 اکتوبر کو پاکستان کے ساتھ کھیلے گی۔
ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 میں ٹیم انڈیا کو پاکستان، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور دو کوالیفائر ٹیموں کے ساتھ گروپ-2 میں رکھا گیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھی بھارت کا پاکستان کے ساتھ مقابلہ تھا لیکن بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف دس وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ Pakistan beat India in 2021 World Cup
یہ بھی پڑھیں: بھارت بمقابلہ پاکستان کرکٹ کی 'اصل جنگ': میتھیو ہیڈن
ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 کا آغاز 16 اکتوبر سے شروع ہوگا، جبکہ فائنل میچ 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ T20 World Cup 2022 Final Match اس ٹورنامنٹ میں کُل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 کا انعقاد آسٹریلیا کے سات شہروں میں کیا جائے گا۔ Australia host T20 World Cup 2022
ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 میں بھارت کے مقابلے
بھارت بمقابلہ پاکستان، 23 اکتوبر (میلبرن)
بھارت بمقابلہ گروپ اے رنر اپ، 27 اکتوبر (سڈنی)
ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، 30 اکتوبر (پرتھ)
ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش، 2 نومبر (ایڈیلیڈ)
بھارت بمقابلہ گروپ بی کی فاتح، 6 نومبر (میلبورن)
گروپ۔1: انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، افغانستان
گروپ۔2: بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش
بتادیں کہ سال 2021 میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کا آرگنائزر بھارت تھا لیکن اس ورلڈ کپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کیا گیا تھا۔ آسٹریلیا 2021 ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن ہے۔