ETV Bharat / sports

Hybrid Asia Cup ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل منظور،سری لنکا کو فائدہ ہوا - ایشیا کپ میں شرکت

ایشین کرکٹ کونسل پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، ایونٹ کے چار میچز پاکستان جبکہ باقی 9 سری لنکا میں منعقد ہوں گے۔

ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل منظور،سری لنکا کو فائدہ ہوا

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 7:52 PM IST

دبئی:واضح رہے کہ گزشتہ تقریباً ایک برس سے ایشیا کپ کے حوالے سے صورتحال غیریقینی کا شکار رہی، ہندوستانی کرکٹ بورڈ ٹیم کو 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں، پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل تجویز پیش کی تھی اور اسے قبول نہ کرنے کی صورت تنبیہ کی تھی کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے ہندوستان نہیں بھیجےگا، جو اکتوبر میں منعقد ہوگا۔

  • Dates and venues have been finalised for the Asia Cup 2023! The tournament will be held from 31st August to 17th September in a hybrid model - with 4 matches being held in Pakistan and the rest in Sri Lanka! https://t.co/bvkfSSAp9w#AsiaCup #ACC

    — AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) June 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آج ایشین کرکٹ کونسل نے جاری بیان میں بتایا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر 2023 تک منعقد ہوگا اور اس میں ہندوستان ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ایلیٹ ٹیمیں کُل 13 ون ڈے میچوں میں حصہ لیں گی۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کی جائے گی، جس کے 4 میچز پاکستان جبکہ باقی 9 میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ مزید کہا گیا کہ ایشیا کپ 2023 میں 2 گروپ ہوں گے، ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر یں گی، سپر فور مرحلے کی 2 ٹاپ ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ایشین کرکٹ کونسل نے بیان میں مزید کہا کہ ہم دنیا بھر سے شائقین کے خیرمقدم کے منتظر ہیں کہ وہ کرکٹ کو بہترین انداز میں دیکھیں۔

واضح رہے کہ 13 جون کو ڈان کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان ممکنہ طور پر آنے والے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کا سفر کرے گا کیونکہ اس سے قبل ایشیا کپ کے لیے ملک کے بورڈ کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو ہمسایہ ملک کے بورڈ نے قبول کر لیا ہے۔ بتایا گیا تھا کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے طویل عرصے تک اس ماڈل پر اعتراض رہا جو بالآخر گزشتہ ہفتے منظور کر لیا گیا، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل سے اگلے دو سے تین روز میں باضابطہ اعلان کی توقع ہے، یہ ٹورنامنٹ ستمبر میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Asia Cup 2023 ایشیا کپ کا شیڈول طے، پاکستان میں 4 میچز کھیلے جائیں گے

پی سی بی اپنے مؤقف پر لچک دکھانے کے لیے تیار تھا، جس نے دھمکی دی تھی کہ اگر ہندوستانی بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کیا تو پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے دھمکی دی تھی۔پی سی بی نے یہ بھی توقع ظاہر کی تھی کہ اگر مجوزہ ماڈل کو قبول کر لیا گیا تو حکومت پاکستان سے ملک کی ٹیم کو 50 اوورز کے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ’آسانی سے‘ بھارت جانے کی منظوری دے دے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.