ETV Bharat / sports

ICC Mens World Cup 2023 ہند پاک کرکٹ کاجنون: احمد آباد میں ہوٹل کمرے کا کرایہ ڈیڑھ لاکھ روپے

14 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ کے میچ سے پہلے، احمد آباد میں ہوٹلوں کا کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے۔ اکثر ہوٹلوں میں میچ کے دن کیلئے بکنگ مکمل ہوگئی ہے اور اب کرایے کا کمرہ ملنا ناممکن ہوگیا ہے۔ احمدآباد ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر نریندر سومانی نے ای ٹی وی بھارت کو ایک انترویو میں کہا کہ کئی بکنگز منسوخ بھی ہورہی ہیں اسلئے ریٹ کم ہونے کا بھی امکان ہے۔Indo-Pak cricket craze, match in Narendra Modi Stadium

Indo-Pak cricket craze
Indo-Pak cricket craze
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 12:57 PM IST

Updated : Oct 12, 2023, 3:24 PM IST

احمدآباد ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر نریندر سومانی

احمد آباد: 14 اکتوبر کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے مقابلے میں بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے والی ہے۔ اس جنونی کھیل کے ارد گرد سارے شہر میں ہلچل سی مچ گئی ہے اور اس سے ہوٹل صنعت بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی۔ احمد آباد کے مختلف ہوٹلوں کے کمروں کے کرایوں میں اس اہم ترین میچ کے انعقاد سے قبل ہی بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ایک لاکھ 32 ہزار گنجائش والے اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد کے آنے کی توقع کے پس منظر، بہت سے ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ گیسٹ ہاؤس بھی بک ہیں۔ احمد آباد کے ہوٹلوں میں قیمتیں ایک وقت میں 50,000 روپے تک پہنچ گئی تھیں لیکن اب قیمتیں گر کر 30,000 روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ تاہم کچھ ہوٹل اب بھی 1.5 لاکھ روپے وصول کر رہے ہیں۔

احمد آباد کے کچھ فائیو سٹار ہوٹلز اب بھی ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کر رہے ہیں۔ یہ وہ ہوٹل ہیں جہاں کرکٹرز اور بی سی سی آئی کے اہلکار ٹھہرتے ہیں۔ جب بھی کچھ کمرے خالی ہوتے ہیں تو وہ وی وی آئی پی ممبران کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے مہنگے دام وصول کرتے ہیں۔ " نریندر سومانی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا۔ سومانی کے مطابق ہوٹلوں کے کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین کرکٹ میچ کے پس منظر میں ہی ہوا ہے اور یہ ہوٹل والوں کو معلوم تھا اسی لئے انہوں نے کرایہ 50 ہزار تک بڑھایا لیکن جوں جوں میچ کی تاریخ قریب تر ہورہی ہے ، ان نرخوں میں کمی ہونے لگی ہے۔ تاہم، سومانی کا کہنا ہے کہ ہوٹل اب بھی معمول سے دگنی قیمت وصول کر رہے ہیں۔

میچ کی تاریخ طے ہونے کے بعد ہی بکنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ ان کے مطابق بہت سے لوگوں نےدوسرے ملکوں سے ٹکٹ بک کرائے تھے تاہم، انہوں نے فلائٹ ٹکٹ یا میچ کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے بعد میں اسے منسوخ کردیا۔ اس وجہ سے بھی کھیل قریب آتے آتے ہوٹل کمرہ کرایوں میں 30 سے 40 فیصد تک کمی واقع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ کے لئے ریلوے خصوصی ٹرین چلائے گی

سومانی نے ہوٹلوں کی موجودہ قیمتوں کے بارے میں بتایا کہ 13 اکتوبر کو، ریڈیئنس بلو کے ایک کمرے کی قیمت 25,000 روپے ہے۔ مزید یہ کہ ہوٹل تاج امید 43,000 روپے چارج کر رہا ہے جبکہ وسترا پور میں ہوٹل حیات 35,000 یومیہ چارج کر رہا ہے۔ تاہم سومانی کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

Last Updated : Oct 12, 2023, 3:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.