ETV Bharat / sports

Rahkeem Cornwall مضحکہ خیز رن آؤٹ، راحکیم کورنوال تنقید کی زد میں آگئے

author img

By

Published : Aug 19, 2023, 8:13 PM IST

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی راحکیم کورنوال پر شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایک میچ کے دوران اُن کا مضحکہ خیز انداز میں رن آؤٹ ہونا ہے۔

مضحکہ خیز رن آؤٹ، راحکیم کورنوال تنقید کی زد میں آگئے

پورٹ آف اسپین:سینٹ لوشیا کینگز نے سی پی ایل کے ایک میچ میں راحکیم کورنوال کی ٹیم بارباڈوس رائلز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا جس کو پورا کرنے کے لیے راحکیم کورنوال اور کائل مایرز کو میدان میں بھیجا گیا۔ آل راؤنڈر راحکیم کورنوال جنہیں وزن کے اعتبار سے سب سے وزنی سمجھا جاتا ہے، وہ دوسری اننگ کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلا اور فیلڈر کے ہاتھ سے گیند چھوٹ جانے کے باوجود وہ وکٹ پر نہ پہنچ سکے۔

سوشل میڈیا پر چہل قدمی کے انداز میں رن لینے پر آل راؤنڈر راحکیم کورنوال خبروں کی سرخیوں میں ہیں، سی پی ایل کی جانب سے راحکیم کورنوال کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے آؤٹ ہونے کو میچ کا مضحکہ خیز رن آؤٹ قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Commentary Panel Asia Cup ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان

صارفین کرکٹ کا کہنا تھا کہ اس رن آؤٹ کو ’میجک مومنٹ‘ کیوں کہا گیا؟ انہوں نے لکھا کہ ’ایمانداری سے کہوں تو یہ انتہائی شرمندگی کا باعث ہے۔ایک صارف سوربھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ اگر راحکیم کورنوال کو پروفیشنل کرکٹ کھیلنی ہے تو انہیں کچھ بہتر کرنا ہوگا۔وہ اچھے کرکٹر ہیں لیکن یہ کسی بھی پروفیشنل کرکٹر کے لیے کافی نہیں۔‘

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.