ETV Bharat / sports

IPL Mega Auction: ایک سیزن کی بہتر کارکردگی اور ہوگئی پیسوں کی بارش - آئی پی ایل کی میگا نیلامی

آئی پی ایل کی میگا نیلامی IPL Mega Auction میں گجرات کے نوجوان تیز گیند باز ہرشل پٹیل کو رائل چیلینجرز بنگلور نے 10 کروڑ 75 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ ہرشل گزشتہ سیزن میں بھی بنگلور ٹیم کا ہی حصہ تھے۔

تیز گیند باز ہرشل پٹیل
تیز گیند باز ہرشل پٹیل
author img

By

Published : Feb 12, 2022, 6:17 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ Indian Premier League کی میگا نیلامی بنگلور میں ہوئی اور شروعات سے ہی کھلاڑیوں پر پیسوں کی بارش ہونے لگی۔ اس دوران ایشان کشن 15 کروڑ 25 لاکھ روپے کی قیمت پا کر سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے انہیں ممبئی انڈینز نے خریدا جب کہ شریس ایر کو 12 کروڑ 25 لاکھ روپے کی خطیر رقم میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔ لیکن اگر ہم اوور آل بات کریں تو تیز گیند باز ہرشل پٹیل کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔

اس بار بھی رائل چیلنجرز بنگلور نے ہی ہرشل پٹیل کو خریدا اور اس کے لیے انہیں 10.75 کروڑ روپے خرچ کرنے پڑے۔ اس بار ہرشل پٹیل کی بیس پرائز 2 کروڑ روپے تھی۔ گزشتہ سیزن میں ہرشل پٹیل صرف 20 لاکھ روپے میں کھیلے تھے۔ یعنی پچھلے سال وہ 20 لاکھ کما رہے تھے اور اب ان کے ہاتھ میں 10.75 کروڑ آ چکے ہیں۔ یعنی ہرشل پٹیل کی تنخواہ میں کُل 5275 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ہرشل پٹیل پچھلے سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر تھے انہوں نے اس سیزن میں 32 وکٹیں حاصل کر کے پرپل کیپ اپنے نام کی تھی۔ چونکہ رائل چیلنجرز بنگلور نے انہیں ریٹین نہیں کیا تھا اس لیے وہ نیلامی میں گئے لیکن اب دوبارہ وہ اپنی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.