ETV Bharat / sports

India vs Bangladesh Women امپائر کے ساتھ بحث کرنے پر ہرمن پریت کور پر جرمانہ عائد

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور پر بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں امپائر کے ساتھ بحث کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ہرمن پریت کور نے غصے سے اپنا بیٹ وکٹ پر دے مارا تھا۔ Icc Big Action On Harmanpreet Kaur

امپائر کے ساتھ بحث کرنے پر ہرمن پریت کور پر جرمانہ عائد

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 11:59 AM IST

ڈھاکہ: بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ان کے رویے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چار ڈیمیرٹ پوائنٹس مل سکتے ہیں۔ کرک بز کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق، ایک میچ آفیشل نے کہا کہ ہرمن پریت نے دوسرے درجے کا جرم کیا ہے، جس کے لیے ان پر چار ڈیمیرٹ پوائنٹس کے علاوہ میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ہفتہ کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہرمن پریت نے آؤٹ ہونے کے بعد اپنے بلا اسٹمپ پر مارا اور امپائر تنویر احمد کے ساتھ ان کی تیکھی نوک جھونک بھی ہوئی۔ میچ کے بعد کی پریزنٹیشن تقریب میں انہوں نے 'امپائرنگ کے معیارات' پر تنقید کی تھی۔

کرک بز کے مطابق، میچ آفیشل نے کہا، "میدان میں ہونے والے واقعے (وکٹ کو توڑنے) کے لیے ان کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ پریزنٹیشن تقریب میں جس طرح سے انہوں نے اپنی نمائندگی کی اس کے لیے ان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔" رپورٹس کے مطابق، انہیں میدان میں ہونے والے واقعے کے لیے تین ڈیمیرٹ پوائنٹس ملیں گے اور دوسرا پریزنٹیشن تقریب میں امپائرز پر الزام لگانے کے لئے ایک اور ڈیمیرٹ پوائنٹ ملے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ٹرافی تقریب کے دوران ہرمن پریت نے بنگلہ دیشی کپتان نگار سلطانہ سے بھی کچھ کہا تھا، جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم ٹرافی کے ساتھ تصویر کھنچوائے بغیر ہی ڈریسنگ روم واپس چلی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: India Women vs Bangladesh Women تیسرا ون ڈے ٹائی ہونے کے بعد ہرمن پریت کور امپائرنگ معیار پر برہم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.