ETV Bharat / sports

Women's T20 World Cup 2023 ہرمن پریت غلطی سے رن آؤٹ ہوئی، بدقسمتی سے نہیں، ہیلی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو رن آؤٹ ہونے پر کئی سوالات کھڑے ہونے لگے تھے، جس پر آج آسٹریلیا کی وکٹ کیپر اور بلے باز الیسا ہیلی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہرمن پریت کا رن آوٹ ہونا بدقسمتی نہیں بلکہ ان کی اپنی غلطی تھی۔ یاد رہے کہ ہرمن پریت نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں 34 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی اور اس وقت رن آؤٹ ہوئیں جب ہندوستان کو 33 گیندوں پر 36 رنز چاہیے تھے۔

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 7:47 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کیپ ٹاؤن: آسٹریلیا کی وکٹ کیپر اور بلے باز الیسا ہیلی نے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ان کا رن آؤٹ ہونا بدقسمتی نہیں بلکہ ان کی اپنی غلطی تھی۔ ہیلی نے اے بی سی اسپورٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہرمن پریت اگر چاہتیں تو اسے بدقسمتی کہہ سکتی ہیں لیکن وہ کریز سے زیادہ دور نہیں تھیں اور اگر وہ کوشش کرتی تو آسانی سے رن مکمل کر سکتی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ "آپ بد قسمتی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، لیکن ساری بات آپ کی کوششوں پر آخر ختم ہوجاتی ہے۔ ہم میدان میں اس کے بارے میں بہت بات کرتے ہیں، کوشش کرتے ہیں اور اپنی پوری توانائی اس میں لگاتے ہیں۔ آپ کو رن لیتے وقت بھی اس کا خیال رکھنا چاہیے۔

ہیلی نے یہ بھی کہا کہ بیلنڈا کلارک نے بیلس گرانے کے لئے فون پر ان کی تعریف کی تھی، حالانکہ ایسی صورت میں عام طور پر بیلس نہیں گراتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 'مجھےلگتا ہے کہ یہ (بیلس گرانا) وقت کی بربادی ہے کیونکہ مجھے انہیں واپس رکھنا پڑتا ہے۔ اس دن کسی وجہ سے مجھے اس کی ضرورت محسوس ہوئی۔' اہم بات یہ ہے کہ سیمی فائنل کھیلنے کے لیے بخار سے نکلنے والی ہرمن پریت نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں 34 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی اور اس وقت رن آؤٹ ہوئیں جب ہندوستان کو 33 گیندوں پر 36 رنز درکار تھے۔ اننگز کے 16ویں اوور میں شاٹ کھیل کر دو رنز لینا چاہتی تھی۔ جب ہرمن پریت دوسرا رن مکمل کرنے والی تھیں کہ ان کا بیٹ کریز کے باہر پچ پر پھنس گیا اور وہ رن آؤٹ ہوگئیں۔ اس کے بعد آسٹریلیا نے میچ پر شکنجہ کس دیا اور پانچ رنز سے جیت لیا۔ فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ میزبان جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Women's T20 World Cup 2023 سینکڑوں انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد اس طرح رن آؤٹ ہونے پر سوالات اٹھیں گے!

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.