ETV Bharat / sports

Hardik Pandya T20 Records ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہاردک پانڈیا کے نام مزید ایک ریکارڈ - ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک بڑا ریکارڈ پانڈیا کے نام

بھارتی کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ہاردک پانڈیا ایسا کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی ہیں۔ Hardik pandya first indian player

Hardik pandya first indian player to score 4000 plus runs and 100 plus wickets t20 tournament
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہاردک پانڈیا کے نام ایک بڑا ریکارڈ
author img

By

Published : Feb 2, 2023, 3:52 PM IST

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ T20 ورلڈ کپ 2022 ختم ہونے کے بعد پانڈیا نے اب تک 2023 میں اس فارمیٹ میں تین میچوں کی T20 سیریز کی کپتانی کی ہے۔ ٹیم انڈیا نے ان تینوں میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہاردک پانڈیا نے اپنی بلے بازی اور گیند بازی کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی اچھی فارم ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ہاردک کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی T20 سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا خطاب دیا گیا ہے۔

ہاردک پانڈیا نے اس سیریز میں 66 رنز بنائے اور مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی اب ہاردک کے نام ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ ہاردک اب T20 فارمیٹ میں 4000 سے زیادہ رنز اور 100 سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی۔ اب ان کا شمار عالمی کرکٹ کے خطرناک ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ آئی پی ایل 2022 کے سیزن میں، ہاردک پانڈیا نے بطور کپتان اپنے پہلے سیزن میں گجرات ٹائٹنز کو فتح دلائی۔

سال 2013 میں ہاردک پانڈیا نے اپنے کیریئر کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ممبئی کے خلاف احمد آباد میں کھیلا۔ اس کے بعد سے اس نے اس فارمیٹ میں کل 223 میچ کھیلے ہیں جس میں ہاردک نے 29.42 کی اوسط سے 4002 رنز بنائے ہیں۔ ہاردک کے نام اس فارمیٹ میں 15 نصف سنچری اننگز درج ہیں۔ پانڈیا کا سب سے زیادہ اسکور 91 رنز ہے۔ ساتھ ہی ہاردک نے ٹی 20 فارمیٹ میں گیند بازی کے ساتھ کمال کیا ہے۔ وہ اب تک 27.27 کی اوسط سے کل 145 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک میچ میں 3 بار 4 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.