ETV Bharat / sports

Rohit Sharma on Hardik Pandya ہاردک پانڈیا ڈائنامائٹ بن کر ابھرے، روہت شرما - rohit sharma appreciate hardik pandya

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس میں کہا کہ' بھارتی گیند بازوں نے گزشتہ ایک برس میں طویل سفر طے کیا ہے۔ انہوں نے مختلف حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو بہتر انداز میں ڈھال لیا ہے۔ Asia Cup 2022

Hardik Pandya emerged as 'dynamite' after his return to cricket: Rohit Sharma
ہاردک پانڈیا ڈائنا مٹ بن کر ابھر: روہت شرما
author img

By

Published : Aug 29, 2022, 12:58 PM IST

دبئی: دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ Asia Cup 2022 کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لمحے کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو آخری چھ اوورز میں 59 رنز درکار تھے، جہاں ٹیم کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم جب ہاردک پانڈیا جیسا بلے باز کریز پر موجود ہو تو ٹیم کی تمام پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں۔ Hardik Pandya emerged as 'dynamite' after his return to cricket

Hardik Pandya emerged as 'dynamite' after his return to cricket: Rohit Sharma
ہاردک پانڈیا ڈائنا مٹ بن کر ابھر: روہت شرما

ہاردک پانڈیا نے 19ویں اوور میں تین چوکے لگا کر ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 17 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 33 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ رویندر جڈیجہ نے 29 گیندوں میں 35 رنز کی اننگز کھیلی، ان دونوں بلے بازوں کے درمیان 29 گیندوں میں 52 رنز کی شرکت دری کھیلی۔

بالنگ کی بات کریں تو ہاردک پانڈیا نے اپنے چار اوورز میں 25 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ سینئر فاسٹ بالر بھونیشور کُمار نے 4 اوورز میں 26 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے باقی دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ اویش خان نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ اسی کے ساتھ بھارتی گیند بازوں نے پاکستان کو 147 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔

کپتان روہت شرما نے میچ کے بعد کہا کہ 'ہمیں معلوم تھا کہ ٹیم میچ جیت سکتی ہے۔ ہمیں یقین تھا اور جب آپ کو یہ یقین ہو تو یہ چیزیں ہو سکتی ہیں۔ بھارتی گیند بازوں نے گزشتہ ایک برس میں طویل سفر طے کیا ہے۔ انہوں نے مختلف حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو بہتر انداز میں ڈھال لیا ہے۔

روہت نے پانڈیا کی آل راؤنڈر صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ 'جب سے ہاردک نے واپسی کی ہے، وہ زبردست فارم میں ہیں۔ جب وہ ٹیم کا حصہ نہیں تھے تو انہوں نے اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز کی۔ ہم سب ان کی بیٹنگ کے معیار کو جانتے ہیں اور واپسی کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو ڈائنامائٹ میں تبدیل کر لیا ہے۔"

پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی پانڈیا کی آل راؤنڈر کی صلاحیتوں سے حیران تھے۔ جب کہ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نے 10 سے 15 رنز کم بنائے۔ جس طرح سے ہم نے اننگز کا آغاز کیا وہ بہت اچھا تھا، لیکن بھارتی گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا'۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.