ETV Bharat / sports

IPL 2022 Final: راجستھان کو شکست دے کر گجرات ٹائٹنز چیمپیئن - راجستھان کو شکست دے کر گجرات ٹائٹنز چیمپیئن

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2022 کا فائنل میچ گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 130 رنز بنائے اور گجرات کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں گجرات نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر جیت حاصل کرلی۔ Gujarat Titans champion after Beating Rajasthan

راجستھان کو شکست دے کر گجرات ٹائٹنز چیمپیئن

author img

By

Published : May 30, 2022, 6:44 AM IST

احمد آباد: گجرات ٹائٹنز نے اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2022 کے فائنل میچ میں راجستھان رائلز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ راجستھان نے گجرات کو 131 رنز کا ہدف دیا تھا جسے گجرات نے آسانی سے حاصل کر لیا۔ وہیں کپتان ہاردک پانڈیا کو بولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کے لیے 'مین آف دی میچ' قرار دیا گیا۔ Gujarat Titans Beat Rajasthan Royals

131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز نے ریدھیمان ساہا اور شبمن گل کی اوپننگ جوڑی کی شروعات کی اور راجستھان کی بولنگ کا مورچہ ٹرینٹ بولٹ نے سنبھالا جنہوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف 5 رنز دیے۔ فائنل میچ میں گجرات کو ساہا سے جس طرح کی امید تھی، وہ امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے اور پرشدھ کرشنا نے اپنے اوور کی چوتھی گیند پر ساہا کو کلین بولڈ کردیا۔ اس کے بعد میتھیو ویڈ کریز پر آئے اور گل کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ تاہم، ویڈ (8) بھی کریز پر زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکے اور گیند باز ٹرینٹ بولٹ کے اوور میں ریان پیراگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ GT vs RR IPL 2022 Final

ان کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا کریز پر آئے۔ پانڈیا اور گل کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 63 رنز کی شراکت ہوئی۔ جہاں پانڈیا نے 30 گیندوں میں ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔ بولر چہل نے پانڈیا کو جیسوال کے ہاتھوں اپنے اوور میں کیچ کرا دیا۔ پانڈیا کے بعد ڈیوڈ ملر کریز پر آئے جو فنشر کے طور پر لوگوں میں مشہور ہیں۔ گل اور ملر نے شاندار اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں نے 16ویں اور 17ویں اوور میں بالترتیب 12 اور 13 رنز کے ساتھ تیز رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی گل نے میک کوئے کے اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر آئی پی ایل ٹائٹل میچ گجرات کی ٹیم کے نام کروا دیا۔ Gujarat became IPL2022 champion

اس دوران شبھمن گل نے 43 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی ملر نے بھی ٹیم میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 19 گیندوں میں ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ گجرات نے 11 گیندیں باقی رہ کر تین وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ آپ کو بتا دیں اس سے قبل راجستھان رائلز نے 20 اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے تھے، کپتان ہاردک پانڈیا نے چار اوورز میں 17 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ساتھ ہی گیند باز سائی کشور نے دو اوور میں 20 رن دے کر دو وکٹ لئے۔ راجستھان نے گجرات کو جیت کے لیے 131 رنز کا آسان ہدف دیا تھا جہاں ٹیم نے آسانی سے میچ جیت لیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2022 کے فائنل میچ میں کپتان ہاردک پانڈیا (3/17) اور سائی کشور (2/20) کی بہترین گیندبازی کی وجہ سے گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) نے راجستھان رائلز کو 20 اوورز میں نو وکٹ پر 130 رنز پر روک دیا۔ ٹیم کی جانب سے جوس بٹلر (39) اور یشسوی جیسوال (22) نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ گجرات کی جانب سے کپتان ہاردک پانڈیا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں محمد شامی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جوس بٹلر کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

راجستھان کے کھلاڑی جوس بٹلر کو اورنج کپ جب کہ یوزویندر چہل کو پرپل کیپ سے نوازا گیا۔ وہیں سن رائزرز حیدرآباد کے تیز گیندباز عمران ملک کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.