ETV Bharat / sports

Gambhir On Babar Azam بابرورلڈ کپ میں باؤلرز کے لیے درد سر بنیں گے: گمبھیر - ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر

سابق اوپنر گوتم گمبھیر کا ماننا ہے کہ پانچ اکتوبر سے ہندوستان میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم گیند بازوں کے لیے درد سر ثابت ہوں گے۔

بابرورلڈ کپ میں باؤلرز کے لیے درد سر بنیں گے: گمبھیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 8:10 PM IST

موہالی:ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کا ماننا ہے کہ پانچ اکتوبر سے ہندوستان میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم گیند بازوں کے لیے درد سر ثابت ہوں گے۔بابر اعظم ورلڈ کپ میں کامیاب بلے باز بن سکتے ہیں۔

کرکٹر سے کمنٹیٹر بنے گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”کوئی شک نہیں کہ ویراٹ کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ، جو روٹ، روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر دنیا کے بہترین بلے باز ہیں لیکن بابر اعظم کے پاس یہ کوالٹی ہے کہ وہ کسی بھی گیند باز کو دھوکہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہے۔ میں نے بہت کم ایسے کھلاڑی دیکھے ہیں جن کے پاس بیٹنگ کے لیے اتنا وقت ہے۔ بابر اعظم کا معیار مختلف ہے جس کی وجہ سے وہ موجودہ بلے بازوں سے مختلف ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ کا آغار پانچ اکتوبر کو ہوگا لیکن ہندوستان اپنا پہلا میچ آٹھ اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں کھیلے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ٰIndia Top In All Three Format آسٹریلیا پر جیت کے ساتھ بھارت کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں نمبر ون

ٹورنامنٹ کا فائنل بھی احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔بابر اعظم نے پاکستان کے لیے 108 ون ڈے میچوں میں 58.16 کی اوسط سے 5409 رنز بنائے جس میں 19 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.