نئی دہلی: آئی پی ایل 2024 کے لیے دو بار کی چیمپیئن کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنے اسٹاف میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔ اپنی کپتانی میں کولکاتہ کو چیمپئین بنانے والے گوتم گمبھیر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے لیکن اس بار وہ بطور کھلاڑی نہیں بلکہ ایک مینٹور کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ اس سے قبل گوتم گمبھیر لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور تھے لیکن ان چند ماہ قبل ہی اس عہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔
گوتم گمبھیر نے ایک بیان میں کہا کہ میں کوئی جذباتی شخص نہیں ہوں اور بہت سی چیزیں مجھ پر اثر انداز نہیں ہوتیں لیکن یہ الگ بات ہے اور میں وہاں واپس آ گیا ہوں جہاں سے یہ سب میں نے شروع کیا تھا۔ میں نہ صرف کے کے آر میں واپس آ رہا ہوں بلکہ خوشی کے شہر میں واپس آ رہا ہوں۔
-
I’m back. I’m hungry. I’m No.23. Ami KKR ❤️❤️ @KKRiders pic.twitter.com/KDRneHmzN4
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) November 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">I’m back. I’m hungry. I’m No.23. Ami KKR ❤️❤️ @KKRiders pic.twitter.com/KDRneHmzN4
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) November 22, 2023I’m back. I’m hungry. I’m No.23. Ami KKR ❤️❤️ @KKRiders pic.twitter.com/KDRneHmzN4
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) November 22, 2023
واضح رہے کہ گوتم گمبھیر 2011 میں نائٹ رائیڈرز میں بطور کپتان شامل ہوئے اور 2017 تک ٹیم کے ساتھ کھیلتے رہے۔ اور اپنی کپتانی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 2012 اور 2014 میں آئی پی ایل کا خطاب دلایا تھا۔ کے کے آر کے شریک مالک شاہ رخ خان نے کہا کہ گوتم ہمیشہ سے خاندان کا حصہ رہے ہیں اور یہ ہمارے کپتان ایک مختلف اوتار میں مینٹور کے طور پر گھر واپس آرہے ہیں۔ ان کی بہت کمی محسوس ہوئی اور اب ہم سب چندو (چندر کانت پنڈت) سر اور گوتم کے منتظر ہیں۔
نائٹ رائیڈرز کے سپورٹ اسٹاف کی قیادت ہیڈ کوچ چندرکانت پنڈت کر رہے ہیں اور اس میں ابھیشیک نائر اسسٹنٹ کوچ، جیمز فوسٹر اسسٹنٹ کوچ، بھرت ارون باؤلنگ کوچ اور ریان ٹین ڈیشکاتھے فیلڈنگ کوچ کے طور پر شامل ہیں۔ نائٹ رائیڈرز 2008 سے آئی پی ایل کے ہر ایڈیشن کا حصہ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں