نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر سلیم درانی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ سلیم درانی نے گجرات کے جام نگر میں آخری سانس لی۔ سلیم درانی کی پیدائش 11 دسمبر 1934 کو افغانستان کے کابل میں ہوئی تھی۔ سلیم صرف آٹھ سال کے تھے جب ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔ سلیم درانی کا خاندان پاک بھارت تقسیم کے وقت بھارت میں ہی رہ گیا۔ آہستہ آہستہ سلیم کی کرکٹ میں دلچسپی بڑھتی گئی۔ سلیم درانی ایک بہترین آل راؤنڈر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ وہ بھارت کے لیجنڈ آل راؤنڈرز میں سے ایک رہے ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر سلیم درانی کو ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
انہوں نے 1956 سے 1978 تک راجستھان کے لیے بھی کرکٹ کھیلا۔ سلیم درانی نے 1960 سے 1973 تک بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ٹیسٹ کھیلا۔ سلیم درانی پہلے کرکٹر تھے جو افغانستان میں پیدا ہوئے اور بھارت کے لیے کرکٹ کھیلے۔ پی ٹی آئی کے مطابق وہ گجرات کے جام نگر میں اپنے بھائی جہانگیر درانی کے ساتھ رہ رہے تھے۔ ان کی موت کی تصدیق خاندان کے قریبی ذرائع نے کی ہے۔ سلیم درانی نے بھارت کے لیے 29 ٹیسٹ میچ کھیلے، 1202 رنز بنائے اور 75 وکٹیں لیں۔
-
Salim Durani Ji was a cricketing legend, an institution in himself. He made a key contribution to India’s rise in the world of cricket. On and off the field, he was known for his style. Pained by his demise. Condolences to his family and friends. May his soul rest in peace.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Salim Durani Ji was a cricketing legend, an institution in himself. He made a key contribution to India’s rise in the world of cricket. On and off the field, he was known for his style. Pained by his demise. Condolences to his family and friends. May his soul rest in peace.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 2, 2023Salim Durani Ji was a cricketing legend, an institution in himself. He made a key contribution to India’s rise in the world of cricket. On and off the field, he was known for his style. Pained by his demise. Condolences to his family and friends. May his soul rest in peace.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 2, 2023
یہ بھی پڑھیں: Satish Kaushik Passes Away اداکار ستیش کوشک کا 67 سال کی عمر میں انتقال
سلیم درانی شائقین کی ڈیمانڈ پر بڑے چھکے مارنے کے لیے مشہور تھے۔ کابل میں پیدا ہونے والے سلیم درانی نے بھارت کے لیے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ یکم جنوری 1960 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ انہوں نے تقریباً 13 سال تک بھارت کے لیے کرکٹ کھیلی۔ سلیم نے بیٹنگ کے علاوہ بولنگ میں بھی بہت نام کمایا۔ درانی نے صرف ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کی۔ سلیم نے آخری ٹیسٹ 06 فروری 1973 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔ انہوں نے 1 سنچری اور 7 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سلیم درانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔