ETV Bharat / sports

دہلی ہائی کورٹ میں مہندر سنگھ دھونی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر - Defamation Case Against Dhoni

Defamation Case Against MS Dhoni دہلی ہائی کورٹ میں مہندر سنگھ دھونی کے خلاف سابق کرکٹر اور ان کے کاروباری شراکت دار مِہِر دیواکر اور ان کی اہلیہ سومیا داس نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے، جس کی سماعت 18 جنوری کو ہوگی۔

MS Dhoni
مہندر سنگھ دھونی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 10:16 PM IST

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسٹس پرتیبھا سنگھ کی بنچ اس عرضی پر 18 جنوری کو سماعت کرے گی۔ دھونی کے خلاف ہتک عزت کی درخواست ان کے سابق بزنس پارٹنر مہر دیواکر اور ان کی اہلیہ سومیا داس نے دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی درخواست گزاروں پر ان کے درمیان 2017 میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔ دھونی نے 6 جنوری 2024 کو ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ درخواست گزار نے ان سے 15 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔

اس معاملے میں دھونی نے دیواکر اور سومیا داس کے خلاف رانچی میں فوجداری مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔ اس سے پہلے کہ رانچی کی عدالت اس معاملے میں کوئی حکم دیتی، دھونی کی جانب سے ان کے وکیل دیانند شرما نے ایک پریس کانفرنس میں جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔

دھونی کے خلاف ہتک عزت کی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دھونی اور ان کے لوگوں کو دیواکر اور سومیا داس کے خلاف ایسے الزامات لگانے سے روکا جائے۔ اس کے علاوہ درخواست میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، گوگل، یوٹیوب، میٹا اور کچھ نیوز پلیٹ فارمز کو ایسی خبریں نشر کرنے سے روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار دیواکر انڈر 19 ورلڈ کپ 2000 میں بھارتی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مہر دیواکر اور سومیا داس آرکا اسپورٹس مینجمنٹ کے نام سے ایک کمپنی چلاتے ہیں۔ آرکا اسپورٹس مینجمنٹ اور دھونی کے درمیان 2017 میں ایک معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت بھارت اور پوری دنیا میں کرکٹ اکیڈمیز کے قیام کی بات ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.